ترنمول کانگریس تیسری بڑی پارٹی کے طورپر ابھرے گی- ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-02

ترنمول کانگریس تیسری بڑی پارٹی کے طورپر ابھرے گی- ممتا بنرجی

کولکتہ۔
(یو این آئی)
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج کہاکہ ان کی ترنمول کانگریس لوک سبھا انتخابات کے بعد تیسری بڑی پارٹی کے طورپر ابھرے گی اور مرکز میں حکومت کی تشکیل یں ایک اہم رول ادا کرے گی۔ تریپورہ میں اگرتلہ کیلئے پرواز کرنے سے قبل ڈم ڈم ایرپورٹ پرنامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے آل انڈیا ترنمول کانگریس کی صدرنشین نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ پارٹی انتخابات کے بعد تیسری بڑی پارٹی کے طورپر ابھرے گی۔ انہوں نے بتایاکہ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد آل انڈیا ترنمول کانگریس مرکز میں حکومت کی تشکیل میں ایک بڑا رول اداکرے گی۔ انتخابی مہم کیلئے اپنے ایک دن کے تریپورہ دورہ کے بعد ممتا بنرجی چہارشنبہ کو گوہاٹی کابھی دورہ کریں گی تاکہ وہاں انتخابی مہم چلاسکیں۔ آل انڈیا ترنمول کانگریس نے تریپورہ میں تمام دو نشستوں کیلئے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ ممتا بنرجی نے رائے دہندوں سے کہا ہے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے آل انڈیا ترنمول کانگریس کے امیدواروں کو منتخب کریں تاکہ پارٹی حکومت کی تشکیل میں کانگریس، بی جے پی اور سی پی آئی ایم کو شکست دیتے ہوئے ایک بڑا رول ادا کرسکے۔

'TMC will emerge as third largest party after LS polls': Mamata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں