لاپتہ طیارہ سے متعلق کوئی اہم اطلاع مخفی نہیں - حکومت ملایشیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-06

لاپتہ طیارہ سے متعلق کوئی اہم اطلاع مخفی نہیں - حکومت ملایشیا

کوالالمپور۔
(پی ٹی آئی)
حکومت ملایشیا نے آج کہا ہے کہ وہ اپنے تباہ شدہ طیارہ سے متعلق کوئی اہم اطلاع، عوام سے نہیں چھپارہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر انوار ابراہیم نے اس نوعت کی اطلاعات چھپانے کا حکومت پر الزام لگایاتھا۔ حکمراں یونائیٹیڈ ملائی نیشنل آرگنائزیشن (یوایم این او) پارٹی کے سکریٹری جنرل عدنان تنگو منصور نے کہاکہ یہ طیارہ کا لاپتہ ہونا ایک المیہ ہے۔ اولاً تو کسی کو ایسے واقعہ کی امید نہیں تھی۔ انور ابراہیم کیلئے ایسا کہنا بے بنیاد ہے کہ ہم اطلاعات کو چھپایا گیا ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹیلگیراف نے انور ابراہیم کے حوالہ سے خبر دی تھی کہ حکومت ملایشیا نے طیارہ MH-370 کے بارے میں اطلاع کو عمداً چھپایا ہے۔ یہ طیارہ گذشتہ 8مارچ کو طیرانگاہ کوالالمپور سے ٹیک آف کے ایک گھنٹہ بعد پراسرار طورپر لاپتہ ہوگیا تھا۔ وزیر برائے اوفاقی علاقہ جات نے انور ابراہیم کو "جنونی شخص" قرار دیا اور کہاکہ عوام، خبر کی معقولیت کا جائزہ لیں۔ یہ اطلاع طیارہ کے المیہ پر متعلقہ حکام نے فراہم کی ہے۔ تینکو منصور نے امید ظاہر کی کہ عوام یہ جان لیں گے کہ حکومت،بوئنگ 777-200ER کا پتہ لگانے کی حتی المقدور کوشش کررہی ہے۔

MH370: Malaysian authorities hiding information, says Anwar Ibrahim

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں