کسی جھوٹے کو وزیراعظم منتخب نہ کرنے کی اپیل - سونیا گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-05

کسی جھوٹے کو وزیراعظم منتخب نہ کرنے کی اپیل - سونیا گاندھی

رام گڑھ۔
(آئی اے این ایس۔ پی ٹی آئی)
صدر کانگریس سونیا گاندھی نے بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی پر اب تک کا سخت ترین حملہ کرتے ہوئے آج عوام سے کہاکہ وہ "ایک بڑے جھوٹے" کو ملک کا آئندہ وزیراعظم منتخب نہ کریں۔ سونیا گاندھی نے مودی کا نام لئے بغیر جھارکھنڈ میں ایک انتخابی ریالی کو بتایاکہ بعض اپوزیشن قائدین خواب بیج رہے ہیں۔ جیسے وہ جادو کی چھڑی سے صرف ایک دن میں ہرچیز بدل دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کیا قوم کسی ایسے شخص کو وزیراعظم منتخب کرنا پسند کرے گی جو ایک بڑا جھوٹا ہے۔ جمہوریت میں کسی کو بھی اقتدار پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ انہوں نے ضلع ہزاری باغ کے رام گڑھ حلقہ میں خطاب کرتے ہوئے ماؤسٹوں سے تشدد ترک کردینے اور اصل قومی دھارے میں شامل ہوجانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کوئلہ ورکرس سے بھی مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ سابق وزیراعظم اندراگاندھی نے کوئلہ کی کانوں کو قومیایا تھا تاکہ مزدوروں کی حالت کو بہتر بنایاجاسکے۔ انہوں نے گذشتہ 10 سال کے دوران کانگریس زیر قیادت یوپی اے حکومت کی کامیابیوں کو اجاگرکیا۔ پی ٹی آئی کے بموجب سونیا نے کہاکہ ہماری پارٹی فرقہ وارانہ اہم آہنگی میں یقین کرتی ہے۔ ہم ملک کو تقسیم کرنے میں بلکہ متحد رکھنے میںیقین رکھتے ہیں۔ میں آپ سے جاننا چاہوں گی کہ کیا کوئی ایسا شخص وزیراعظم بننے کا اہل ہے جو بلند بانگ دعوے کرتا ہے اور جھوٹ بولتا ہے۔ واضح رہے کہ دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سے ملاقات کے سلسلہ میں مودی نے کل سونیا گاندھی کو نشانہ تنقید بنایاتھا۔ سونیا نے کہاکہ کئی اہم مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے بظاہر کرپشن کے سلسلہ میں مودی کی کانگریس پر تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور اگر کسی پارٹی نے اسے کچلنے کیلئے اقدامات کئے ہیں تو وہ صرف کانگریس ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم منموہن سنگھ کی زیر قیادت کانگریس نے انفراسٹرکچر کو مستحکم کرنے کئی پروگرام شروع کئے ہیں اور کئی ترقیاتی اقدامات بھی کئے ہیں۔ سونیا گاندھی نے بتایاکہ کسی ملک میں غذائی سلامتی جیسا قانون نہیں ہے جو سبسیڈی شرحوں پر اجناس کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے اور بچوں کو تغذیہ کی کمی سے بچاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں مہاتما گاندھی دیہی روزگار ضمانت اسکیم کے تحت ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔ کانگریس نے جنگلاتی حقوق قانون بھی لایا ہے تاکہ قبائیلوں کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکے۔ جھارکھنڈ میں ماؤسٹ تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 24 میں سے 20اضلاع بائیں بازو انتہا پسندی سے متاثر ہیں۔ سونیا گاندھی نے ماؤ نوازوں سے اپیل کی کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور اصل قومی دھارے میں واپس ہوجائیں۔ انہوں نے کہاکہ تشدد ترقی کے راستہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ اس کی وجہہ سے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ میں اپنے بھائی بہنوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اصل قومی دھارے میں واپس لوٹ آئیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن صرف وزیراعظم کی کرسی حاصل کرنے بڑے بڑے دعوے کررہی ہے۔

Don't elect a big liar as your prime minister: Sonia Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں