کانگریس کا تیسرے محاذ سے تائید لینے یا دینے پر غور ممکن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-27

کانگریس کا تیسرے محاذ سے تائید لینے یا دینے پر غور ممکن

مرکزی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے آج کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ضرورت پڑنے پر کانگریس تشکیل حکومت کے لیے تیسرے محاذ کی تائید کرنے یا اس کی مدد لینے پر غور کر سکتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نریندر مودی بی جے پی کے لیے ایک "بڑا مسئلہ" بن کر ابھرنے جا رہے ہیں۔
سلمان خورشید نے رام مندر تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب "بھگوان کی لہر" کانگریس کو روک نہیں سکی تب کس طرح "مودی لہر" اسے روک سکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے حکومت تشکیل دئے جانے کا کوئی امکان انہیں نظر نہیں آتا۔

Congress could consider giving support to Third Front, Salman Khurshid says

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں