شاذیہ علمی کو سونیا گاندھی سے مقابلہ میں دلچسپی نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-12

شاذیہ علمی کو سونیا گاندھی سے مقابلہ میں دلچسپی نہیں

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
عام آدمی پارٹی لیڈر شاذیہ علمی نے آج ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں صدر کانگریس سونیا گاندھی کے خلاف امیدوار ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے کبھی بھی رائے بریلی سے لڑنے سے اتفاق نہیں کیا۔ شاذیہ علمی نے سوشیل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں رائے بریلی سے مقابلہ نہیں کررہی ہوں اور نہ ہی میں نے کبھی ایسا کرنے سے اتفاق کیا۔ میں گذشتہ دو ماہ سے اس بات کی تردید کررہی ہوں۔ پارٹی میں ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شاذیہ علمی رائے بریلی سے سونیا گاندھی کے خلاف مقابلہ کرسکتی ہیں جبکہ عام آدمی پارٹی کے ایک اور لیڈر کمار وشواس کو کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے خلاف امیٹھی سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پارٹی چاہتی ہے کہ شاذیہ علمی، سونیا گاندھی سے مقابلہ کریں لیکن شاذیہ علمی نے صدر کانگریس سے مقابلہ میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ شاذیہ علمی نے فرخ آباد حلقہ سے جس کی نمائندگی مرکزی وزیر سلمان خورشید کرتے ہیں یا دہلی کی کسی نشست سے مقابلہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ پارٹی کے ایک طبقہ کا خیال ہے کہ فنڈ جمع کرنے کی مہم میں مصرو شاذیہ علمی کو سونیا گاندھی کے خلاف امیدوار بنانے کے بجائے انتخابی مہم کیلئے ان کی خدمات لی جانی چاہئے۔ شاذیہ علمی نے دہلی کے اسمبلی انتخابات میں آر کے پورم حلقہ سے مقابلہ کیا تھا لیکن بی جے پی امیدوار کے خلاف انہیں معمولی فرق سے شکست ہوئی۔

LS polls: AAP's Shazia Ilmi denies contesting against Sonia Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں