عام آدمی پارٹی کی تائید کے بغیر اگلی حکومت کا قیام ناممکن - کجریوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-03

عام آدمی پارٹی کی تائید کے بغیر اگلی حکومت کا قیام ناممکن - کجریوال

عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کجریوال نے آج کہاکہ منموہن سنگھ کو بدنام کرنے اور نریندر مودی کو گلے لگانے سے عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک چائے بیچنے والے کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی؟ بی جے پی کے ریالیوں میں کروڑہا روپئے خرچ ہورہے ہیں، یہ دولت کہاں سے آرہی ہے۔ کجریوال نے عوام سے کہاکہ وہ ووٹ مانگنے کیلئے یہاں نہیں آئے ہیں بلکہ اس وقت ہندوستان کو بچانا بہت ضروری ہے۔ ہر طرف یہ کہا جارہا ہے کہ مودی کی بہت بڑی ہوا ہے لیکن اترپردیش میں ان کی کوئی ہوا دکھائی نہیں دے رہی ہے، یہ صرف الکٹرانک میڈیا کا کمال ہے۔ نریندر مودی کے خریدے ہوئے صحافی مصنوعی لہر پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ کرپشن کے مسائل پر نریندر مودی بالکل خاموش ہیں، لیکن مکیش امبانی اور انیل امبانی کے سرمایہ سے ان کا منہ بند ہوگیا ہے؟ عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں ان کی پارٹی کو 100 نشستیں حاصل ہوں گی اور ان کی تارٹی کی تائید کے بغیر آئندہ حکومت کا قیام عمل میں نہیں آسکتا۔ انہوں نے مکیش امبانی کے ساتھ مبینہ روابط پر نریندر مودی پر دوبارہ تنقید کی۔ اترپردیش میں سہ روزہ روڈ شو کے حصہ کے طورپر یہاں ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ ریٹیل میں راست بیرونی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) پر خاموش ہیں۔

Next government won't be formed without AAP support: Kejriwal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں