وارانسی سے نریندر مودی کا مقابلہ کرنے اروند کجریوال کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-26

وارانسی سے نریندر مودی کا مقابلہ کرنے اروند کجریوال کا اعلان

#KejriwalvsModi
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) لیڈر اروند کجریوال نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں حلقہ وارانسی سے بی جے پی کے امیدوار وزارت عظمی نریندر مودی کو چیلنج کریں گے۔ کجریوال نے یہاں اے اے پی حامیوں کی ایک زبردست ریالی سے خطاب کرتے ہوئے بلند آواز میں (شرکاء سے) پوچھا کہ آیا انہیں (کجریوال کو) لوک سبھا انتخابات میں ہندوؤں کے اس مقدس شہر سے مقابلہ کرنا چاہئے؟ اے اے پی کے سینکڑوں حامی جو اپنے ہاتھوں میں پارٹی کا انتخابی نشان "جھاڑو" لئے ہوئے تھے، ان جھاڑوں کو ہلاہلاکر اپنے قائد کی تائید کررہے تھے۔ بینیا باغ گراونڈ پر منعقدہ ریالی میں ہجوموں نے گرجدار آواز میں" ہاں" کہتے ہوئے کجریوال کے سوال کا جواب دیا۔ جس پر سابق چیف منسٹر دہلی (کجریوال) نے اعلان کیا "میں یہ چیلنج قبول کرنے تیار ہوں"۔ ہجوم کی دیوانہ وار تالیوں کی گونج میں پارٹی کارکنوں نے کجریوال کی زبردست گلپوشی کی۔ کجریوال نے چند ہی روز قبل کہا تھا کہ اگر انہیں وارانسی کے عوام کی منظوری حاصل ہوتو وہ مودی کا مقابلہ کریں گے۔ کجریوال نے مودی کے ترقیاتی ایجنڈہ کو ایک تماشہ قراردیا اور کہاکہ انہوں نے (کجریوال نے) اپنے حالیہ دورہ گجرات کے )وقع پر بجشم خود (سڑکوں میں) کئی سوراخ دیکھے۔ عام آدمی پارٹی لیڈر نے نریندر مودی کو عوامی مباحثہ( برسر عام مباحثہ) کا چیلنج دیا اور کہاکہ "بی جے پی اسٹار" کا رویہ ایسا ہے کہ وہ میڈیا اور عوامی مباحث سے بچتے ہیں۔ یو این آئی کے بموجب اروند کجریوال نے سیاسی قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ بی جے پی کے امیدوار وزارت عظمی نریندر مودی کے خلاف حلقہ وارانسی سے لوک سبھا انتخابا لڑیں گے۔کجریوال نے مودی کو بدعنوانی اور صنعتی گھرانوں کا ایجنٹ قراردیا اور کہاکہ اگر وہ اقتدار پرآئلیں گے تو کرپشن میں اضافہ ہوگا ملک کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

Arvind Kejriwal ready to take on Narendra Modi in Varanasi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں