بی جے پی قائدین کو سکیورٹی دی جائے گی - شنڈے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-22

بی جے پی قائدین کو سکیورٹی دی جائے گی - شنڈے

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
بی جے پی کی اس تشویش کو دور کرتے ہوئے اُس کے قائدین کو خطرہ لاحق ہے مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج پارٹی کو یقین دلایا کہ ایسے قائدین کو جنہیں جان کا جوکھم لاحق ہو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ سینئر لیڈر روی شنکر پرساد کی قیادت میں بی جے پی کے ایک وفد نے آج شنڈے سے ملاقات کی اور خواہش کی کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی قائدین کی سکیورٹی کو یقینی بنایاجائے۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شنڈے نے بتایاکہ ایسے تمام بی جے پی قائدین کو جنہیں جان کا خطرہ سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ پرساد نے بتایاکہ بی جے پی قائدین کو دہشت گرد حملے کے اندیشوں سے وزیر داخلہ کو واقف کروایا گیا اور نقائص سے پاک سکیورٹی کی فراہمی کی درخواست کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض عناصر انتخابی عمل کو نقصان پہنانے کے خواہاں ہیں۔ چنانچہ وزیر داخلہ سے مناسب سکیورٹی کی خواہش کی گئی۔ تاہم وزیر داخلہ نے کہاکہ حکومت کو دہشت گرد گروپوں سے اپوزیشن پارٹی کے قائدین کو امکانی خطرہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ شنڈے نے کل ہی کہا تھا کہ بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کو مناسب سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ بی جے پی کی ترجمان نرملا سیتارامن نے کل میڈیا رپورٹس کے حوالہ سے جس میں انٹلیجنس ذرائع کا حوالہ دیا گیا کہا تھا کہ بی جے پی کے سرکردہ قائدین کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔ پارٹی کو اس پر تشویش لاحق ہے۔

BJP leaders under threat will be given security: Sushilkumar Shinde

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں