26/مارچ چنئی یو۔این۔آئی
ٹاملناڈو میں ایک 12سالہ لڑکے سری رام بالاجی [Sriram Balaji] کی حیرت انگیز یادداشت نے جو سال 1900 عیسوی سے لے کر آنے والے تقریباً دو سو برسوں یعنی 2200 تک کے ایام سے متعلق ہے، ہر ایک کو ششدر کردیا ہے۔ اس لڑکے کو ان برسوں میں کسی بھی برس اور تاریخ کا حوالہ دیا جائے تو وہ فوراً یہ بتادے گا کہ مذکورہ تاریخ کو، کونسا دن تھا۔ اس لڑکے نے آج اپنی اس (خداداد) صلاحیت کا مظاہرہ میڈیا کے سامنے کیا۔ کئی ارکان میڈیا نے سال اور تاریخ بتاکر دن معلوم کیا اور پھر اپنے ہاتھوں میں موجود اسمارٹ فونس کے ذریعہ کیلنڈر کی فوری تنقیح کی جس پر لڑکے کا جواب صحیح ثابت ہوا۔ یہ لڑکا پلک جھپکنے تک مستقبل کے ایام اور تواریخ بتادیتا ہے۔ بالاجی کے والد جی ویلوا سومی نے کہاکہ "اگر ہم کوئی تاریخ بتائیں تو وہ فوری دن بتادے گا۔ اس طرح اگر صحیح دن بتائیں تو وہ تاریخ بتادے گا"۔ بالاجی نے بتایاکہ اس نے گذشتہ 3سال سے موبائل چھانتے ہوئے کیلنڈر( کے علم) میں دلچسپی لی۔ قبل ازیں وہ 12 سال تک کی مدت کے ایام اور تواریخ بتاسکتا تھا۔ سال گذشتہ اس نے اپنی کیلنڈر(معلومات) کو 200سال تک وسعت دی اور آج وہ 300 سال تک کے ایام اور تواریخ بتانے پر ملکہ رکھتاہے۔ بالاجی، کیندریا ودیالیہ کا طالب علم ہے۔ سوامی نے بتایاکہ ان کا بیٹا اپنی اسٹڈیز میں معمول کے مطابق رہا ہے البتہ اس کی قوت حافظہ حیرت انگیز ہے۔ ریاضی میں اس کو دلچسپی ہے اور وہ اپنے تمام دوستوں کی تواریخ پیدائش انگلیوں پر گنا سکتا ہے۔ اس لڑکے کو اپنے خاندان کے تمام اہم واقعات ازبر ہیں۔12- year- old boy's stunning memory for days coming and gone by
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں