زرداری پارٹی آفس کیلئے50ملین روپئے سے عمارت خریدی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-06

زرداری پارٹی آفس کیلئے50ملین روپئے سے عمارت خریدی

لاہور
(پی ٹی آئی)
پاکستان کے سابق صدرآصف علی زرداری نے یہاں اپنے ذاتی پیسے سے50ملین روپئے سے اپنی پارٹی پیپلزپارٹی کے لیے عمارت خریدی۔پیپلزپارٹی کے پاس مالیہ کی قلت ہے اوروہ دفتری عملہ کی تنخواہ دینے کے موقف میں نہیں۔آصف علی زرداری جوپیپلزپارٹی کے شریک صدرنشین ہیں اپنی پارٹی کی مالی مددکے لیے آگے آئے۔تاہم زرداری نے یہ عمارت اپنے بچوں بلاول بھٹو،بختاوراورآصفہ کے نام سے رجسٹری کروائی۔دلچسپی بات یہ ہے کہ پیپلزپارٹی کادفترمسلم لیگ(نواز)کے صوبائی دفترکے بازوہے۔وزیراعظم نوازشریف اس عمارت کے مالک ہے۔جہاں ان کی پارٹی کاصوبائی دفترواقع ہے۔پیپلزپارٹی کوحالیہ انتخابات میں ہزیمت ہوئی وہ مالیہ کی قلت سے دوچارہے۔انتخابات کے وقت پیپلزپارٹی نے ایک عمارت کرایہ پرلی تھی لیکن چندماہ سے کرایہ نہ دینے پرعمارت خالی کرنے نوٹس وصول ہوئی۔مالیہ کی قلت سے زرداری کوواقف کروایاگیا۔زرداری نے پارٹی کے مالداراراکین سے خواہش کی کہ مالی تعاون کریں۔زرداری نے خودذاتی طورپرنئی عمارت کی خریدی کے لیے50ملین روپئے اداکئے۔
zardari purchased building worth fifty millions for party office

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں