پرانی دہلی کے تاریخی مقامات کی جدید کاری کیلئے کپل سبل ہمیشہ کوشاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-25

پرانی دہلی کے تاریخی مقامات کی جدید کاری کیلئے کپل سبل ہمیشہ کوشاں

ملک کے کسی بھی شخص دہلی آتا ہے تو اس کی ایک ہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پرانی دہلی کی سیر کرے ۔ اسی کے پیش نظر مرکزی وزیر کپل سبل نے جہاں اپنی کوششوں سے پرانی دہلی میں واقع تاریخی مقامات چاندنی چوک اور تاریخی ٹاؤن ہال سمیت کئی دیگر تاریخی مقامات کی جدید کاری کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حکومت ہند کی وزارتوں سے بری رقم الاٹ کرائی ہے ، وہیں پرانی دہلی کے گلی کوچوں میں پانی مہیا کرانے ، بہتر تعلیم اور طبی سہولتیں مہیا کرنے کی سمیت میں ٹھوس کام کیے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مقامی ممبر پارلیمنٹ کپل سبل کی اہلیہ پر ملاسبل نے آج پرانی دہلی کے مختلف علاقوں میں عوامی دورہ کے دوران کیا ۔ اس موقع پر مقامی کانگریسی کونسلر سمیا طاہرہ اور سابق کونسلر وسینئر کانگریسی لیڈر محمود ضیا بطور کاص موجود تھے ۔ پر ملاسبل نے کہا کہ کپل سبل نے اسکولوں ، اسپتال وڈسپنسری ، سپلائی کا پانی اور ترقیاتی کام کرانے کی سمیت میں اپنے ایم پی فنڈ سے نہیں بلکہ مرکز اور دہلی سرکار کی متعلقہ وزارتوں سے ہر م،مکن رقم مہیا کرائی ہے ۔ اس موقع پر سابق کونسلر محمود ضیا نے مرکزی وزیر کپل سبل کے ذریعہ تعلیم اور طبی شعبہ کے ساتھ مقامی لوگوں کو قانونی صلاح دینے اور پرانی دہلی میں کرائے جارہے ترقیاتی کاموں کی ستائش کی اور آئندہ وقت میں مزید ڈیولپمنٹ کرائے جانے کی پر ملا سبل سے مانگ کی ۔ مقامی کونسلر سیما طاہرہ نے کہا کہ انہیں کپل سبل کی شکل میں ایک ایسا سیاسی رہنما ملاہے ، جو پرانی دہلی کے لوگوں کے دکھ درد میں ہمیشہ ساتھ رہتا ہے ۔ اس دوران سر گرم سماجی کارکن جمیل انجم ، ماسٹر فرید احمد ، نصیر الحسن جھنجھا نوی ، سلمان فاروقی ، اسلم بچہ ، حسنین اختر ، مسعود ضیا ، شاہجہاں بیگم سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے ۔

Kapil Sibal, always striving for modernization of Historic Places of old Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں