تیستا سیتلواد کو عبوری ضمانت دینے سے سپریم کورٹ کا انکار
سپریم کورٹ نے آج سماجی جہد کار تیستا سیتلواد اور ان کے شوہر جاوید آئندہ کو پیشگی ضمانت دینے سے انکار کردیا لیکن احمد آباد میں ان کے خلاف درج کرائے گئے کیس میں گرفتاری سے انھیں مارچ تک عبوری تحفظ فراہم کیا ۔ اس جوڑے کے خلاف فنڈس کے غبن کے الزام میں کیس درج کرایا گیا ہے ۔ بمبئی ہائیکورٹ نے انھیں صرف 4ہفتے یعنی28فروری تک عبوری تحفظ فراہم کیا تھا اور ہدایت دی تھی کہ وہ پیشگی ضمانت کیلئے گجرات ہائیکورٹ سے رجوع ہوں ۔ عدالت کے 31جنوری کو جاری کئے گئے احکام کے خلاف یہ جوڑا سپریم کورٹ سے رجوع ہوا تھا ۔ گجرات پولیس کی کرائم برانچ نے احمد آباد کی گلبرگ سوسائٹی میں جو 2002کے فرقہ وارانہ فساد سے متاثر ہوئی تھی ، مزاحمتی میوزیم کی تعمیر سے متعلق ایک معاملہ میں دھوکہ دہی اور اعتماد شکنی کے الزام میں تیستا اور ان کے شوہر کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ بمبئی ہائیکورٹ کے احکام میں مداخلت کرنا نہیں چاہتا اور اسی لیے اس نے حکومت گجرات سے کہا کہ وہ اس کیس کو سنسنی خیز نہ بنائے ۔ جسٹس ایس جے مکھوپادھیا ئے اور جسٹس کرین جوزف پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ہم بمبئی ہائیکورٹ کے احکام میں مداخلت کرنا نہیں چاہتے ۔
No anticipatory bail, but interim protection to Teesta: Supreme Court

گفتگو میں شامل ہوں