فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پر وزیراعظم کا اظہار تشویش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-15

فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پر وزیراعظم کا اظہار تشویش

وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی،عدم رواداری،تعصب،امتیازاورخواتین کے خلاف تشددکے واقعات پرپڑی تشویش کااظہارکیا۔نئی دہلی میں گورنرس کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے دہشت گردی اوربائیں بازوکی انتہائی پسندی کوشکست دینے کے لئے مرکزاورریاستوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ راوبط پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اوربائیں بازوکی انتہائی پسندی کے ساتھ ساتھ آج ملک کودیگرتین سنگیں مسائل کاسامناہے اوروہ ہے فرقہ پرستی ،عدم رواداری اورخواتین کے لئے تشدد۔گذشتہ ایک سال کے دوران فرقہ وارنہ تشددکے واقعات میں اضافہ دیکھاگیا۔بعض ریاستوں میں صورتحال سنگین ہوئی ہے ان کااشارہ مظفرنگرفسادکی طرف تھا۔تمام ریاستوں کوان حالات سے نمٹنے کیلئے بھرپورکوشش کرنی چاہئے۔فرقہ وارنہ تشددکے خاتمہ کیلئے خاطیوں کوسخت سے سخت سزادی جانی چاہئے اسی صورت میں متاثرین کوانصاف دلایاجاسکتاہے۔اس پس منظرمیں وزیراعظیم نے گورنرس کوفرقہ وارانہ ہم آہنگی کوفروغ دینے کے لئے سرگرم رول اداکرنے کامشورہ دیا۔

Manmohan Singh voices concern over rise in incidents of communalism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں