چندرشیکھر راؤ کی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-07

چندرشیکھر راؤ کی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات

حیدرآباد۔
(منصف نیوز بیورو)
صدر ٹی آرایس کے چندر شیکھر راؤ نے آج دہلی میں بی جے پی کے قومی صدر راج ناتھ سنگھ سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ پارٹی کے اراکین قانون ساز کونسل اور اراکین اسمبلی کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔ کے چندر شیکھر راؤ نے راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرکے انہیں پارلیمنٹ میں جلد پیش کئے جانے والے علیحدہ تلنگانہ کے بل کی تائید کی درخواست کی۔ صدر ٹی آرایس کے چندر شیکھر راؤ نے اس موقع پر اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ صدر بی جے پی راج ناتھ سنگھ نے انہیں تیقن دیا کہ بی جے پی علیحدہ تلنگانہ کے مسئلہ پر تلنگانہ کے 4.5 کروڑ عوام سے کئے گئے وعدے پر قائم رہے‘ بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں علیحدہ تلنگانہ کے بل کی تائید میں ووٹ دیں گے۔ انہوں نے راج ناتھ سنگھ کی جانب سے تلنگانہ کے بل کی تائید کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تلنگانہ کے 4.5 کروڑ عوام کی طرف سے راج ناتھ سنگھ کو مباکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیما آندھرا کے اراکین پارلیمنٹ جو روزانہ راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے پوڈیم کے قریب پہنچ کر ریاست کو متحد رکھنے کیلئے نعرے لگارہے ہیں۔ نے سیما آندھراکے اراکین پارلیمنٹ کے اس مخالف تلنگانہ رویہ پر افسوس کااظہار کیا۔ انہوں نے سیما آندھرا کے اراکین پارلیمنٹ سے درخواست کی کہ وہ پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے بجائے انہیں سیما آندھرا کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت نے خصوصی پیاکیج اور رقمی فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ آندھراپردیش میں سب سے زیادہ نقصان تلنگانہ کے عوام کا ہوا ہے‘ سیما آندھرا کے حکمرانوں نے ایک منصوبہ بند سازش کے ذریعہ علاقہ تلنگانہ کو پسماندہ علاقہ بنادیا ہے۔ جبکہ سابق حضور نظام حیدرآباد کے دور حکومت میں حیدرآباد ریاست خوشحال تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں