چیف منسٹر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-08

چیف منسٹر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا

حیدرآباد۔
(منصف نیوز بیورو)
چیف منسٹر کرن کمار ریڈی ہے کہ فروری کو جس وقت تلنگانہ بل صدر جمہوریہ پارلیمنٹ ہے کہ 10 فروری کو جس وقت تلنگانہ بل صدر جمہوریہ پارلمنٹ کو روانہ کریں گے اس وقت مستعفی ہوجائیں گے۔باوثوق ذرائع نے بتایا کہ مرکزی کا بینہ کی جانب سے آندھراپردیش تنظیم جدید بل کی منظوری کے بعد چیف منسٹر نے اپنے رفقاء سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے اس فیصلہ کا اظہار کردیا۔جمعہ کو کا بینی رفقاء اور سیما آندھرا کے ارکان اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے واضح اشارہ دیا کہ وہ مستعفی ہوجائیں گے۔ وہ 10 فروری کا انتظار کررہے ہیں جب تلنگانہ بل کو پارلیمنٹ کیلئے روانہ کیا جائے گا۔کانگریس کے ایک قائد نے بتایا کہ ہماری یہ اطلاع ہے کہ فروری 11 یا12 کو راجیہ سبھا میں تلنگانہ بل پیش کیا جائے گا اور 17 فروری کو لوک سبھا میں اسے پیش کیا جاسکتا ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ چیف منسٹر کے خلاف کوئی کا رروائی سے قبل ہی وہ مشعفی ہوجا ئیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں