پرانے شہر کی خبریں - old city news 15 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-15

پرانے شہر کی خبریں - old city news 15 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-15

پریس نوٹ
مولانا شاہ محمد اخلاق شرفی القادری بانی و صدرنشین ورلڈقرآنک مشن نے بتایاکل ہند محفل نعت چہارشنبہ 15 جنوری کو بعد نماز مغرب میلادمیدان خلوت گراونڈ نزد چارمینار مقرر ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس محفل نعت میں جناب مناظر حسین بدیوانی، جناب ماجد دیوبندی، جناب عبدالصمد کوئل لکھنوِی، سرور کمال جھانسوی نے اپنی شرکت کی توثیق کردی ہے۔ جبکہ عالمی شہرت یافتہ نعت خواں معین الدین قادری، جناب واصف رضا نوی ممبئی، فیض آبادی، یوپی اے قاری عبدالمجیب، جناب ناہید نوری ممبئی، بھیونڈی کے جناب رمضان رضا کے علاوہ شہر حیدرآباد کے مائے ناز اساتذہ سخن جناب کامل حیدرآبادی، جناب ڈاکٹر عقیل ہاشمی، ڈاکٹر غیاث عارف، جناب اطہر شرفی، جناب اکبر خاں اکبر اپنے اپنے نعتیہ کلام پیش کریں گے۔ اسی طرح ممتاز و معروف ثناء خواں رسول ﷲؐ جناب سید مجتبیٰ حسین، جناب احسن علی احتشام، جناب سید عبدالمنان حسینی، جناب حافظ محمد فرقان، جناب عبدالسبحان، جناب اسد الدین قادری اور جماعت نور محمدیؐ بارکس دف پر کلام پیش کریں گے۔ محفل نعت کی سرپرستی مولانا سید شاہ عبدالحفیظ حسینی رضوی قادری شرفی قبلہ المعروف مدنی کریں گے۔ مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری چمن صدارت کریں گے۔ مولانا سید شاہ قبول پاشاہ شطاری رکن آل انڈیا مجلس پرسنل لاء بورڈ، حضرت شیخ شاہ تاج الدین جنیدی سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن گلبرگہ شریف، جسٹس سید شاہ محمد قادری سابق جج سپریم کورٹ آف انڈیا، مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی سجادہ نشین بارگاہ موسیٰ قادری، مولانا سید شاہ کاظم پاشاہ قادری الموسوی الجیلانی، مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ سجادہ نشین بارگاہ افضل بیابانی، ڈاکٹر سیدمحمود صفی اللہ وقار پاشاہ بارگاہ حضرت یحیےٰ پاشاہ، ڈاکٹر سید شاہ اسماعیل پیر قادری شرفی طاہری سجادہ نشین طاہر گلشن کرنول شریف، مولانا سید شاہ ظہیر الدین صوفی سجادہ نشین صوفی اعظم، مولانا سید شاہ حامد محی الدین حسینی المعروف حامد، مولانا خواجہ ضیاء الحسن جاگیر دار شیر سواری سجادہ نشین درگاہ حضرت شیر سوار کلیانی شریف بیدر، مولانا سید شاہ اشرف رضا حسینی اشرفی سجادہ نشین بارگاہ قلب رائچور، مولانا پیر چشتی سید ولی اللہ حسینی ثانی افتخاری سجادہ نشین حضرت وطنؒ ، مولانا سید شاہ ممشاد پاشاہ قادری الہاشمی صدر مرکزی مجلس قادریہ جلسہ کی سیادت عطا کریں گے۔ مولانا سید نعمت اللہ قادری جامعہ نظامیہ، مفتی سید صغیر احمد نقشبندی مدظلہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ، ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی قادری، مولانا محمد مبشر احمد رضوی قادری، حافظ و قاری محمد ذاکر نوری فتاء، مولانا محمد عبدالکریم اشرفی مہمان خصوصی ہوں گے۔ جناب سید احمد پاشاہ قادری ایم ایل اے کی زیر قیادت یہ محفل نعت پاک انجام پائے گی۔ جناب محمد ممتاز احمد خان ایم ایل اے، جناب محمد یاسر عرفات سرگرم کارکن مجلس، میر ذوالفقار علی سابق مئیر و کارپوریٹر مجلس ، محمد غوث کارپوریٹر مجلس کی حمایت حاصل رہے گی۔ محفل نعت کی نگرانی ڈاکٹر شاہ محمد اخلاق شرفی القادری خلیفہ حضرت جمیل المشائخ بانی و چیرمین ورلڈ قرآنک مشن حیدرآباد کریں گے۔ مسٹر سید شاذ عرفی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ حافظ و قاری محمد رضوان قریشی امام مکہ مسجد کی قرأت کلام پاک سے محفل نعت آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ قرآنک مشن، عوام الناس بالخصوص عاشقان رسولؐ کو محفل نعت پاک کے انتظامی امور میں شامل کرنے کی غرض سے عطیات کے بذریعہ "عطیہ ٹوکن" (سو، پانچ سو، ہزار، پانچ ہزار روپئے) جاری کئے ہیں۔ معاونین کو قرأ اندازی کے ذریعہ چھتیس تحائف دئیے جائیں گے جن میں خصوصی تحفہ عمرہ ٹکٹ ہوگا۔ دو عدد تین گرام سونے کی لاکٹ، ایک عدد سلور لاکٹ، بارہ عدد آئی چیک اپ اور عینک، بارہ عدد دینی کتب کے گفٹ ہیمپرس، پانچ عدد فائر اینڈ سیفٹی انجینئرنگ کے ڈپلوما کورسس، پانچ عدد آٹو میشن ڈپلومہ کورسس، سات عدد سسٹم سکیورٹی ڈپلومہ شامل ہیں۔ خواتین کیلئے علیحدہ پردہ کا نظم رہے گا۔ محفل نعت میں ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت زیرک شرفی ایوارڈس 2014 برائے (1) نعتیہ شاعری، (2) نعت خوانی۔(3) انعقاد محافل نعت عطا کئے جائیں گے۔ اس محفل کی میزبانی محمد الیاس خان، جناب محمد عمر، ڈاکٹر محمد منتخب اخلاقی، محمد عبدالقدیر رضوان قادری، مختار علی مبین، یونس حسین، محمد عمر احمد، سید امتیاز احمد(تاج)، محمد شہباز شرفی، محمد یوسف نقشبندی، محمد شعیب رضا خان، محمد مظہر، محمد صدیق علی، بابو میاں ڈائری، محمد انور علی، محمد صفدر، عبدالمجیب، حافظ لیاقت حسین، محمد عبدالرؤف، محمد ایوب خان، حافظ سید عرفات، محمد عظمت، محمد غوث محی الدین و جمیع و اراکین ورلڈ قرآنک مشن کریں گے۔ شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں