پرانے شہر کی خبریں - old city news 08 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-08

پرانے شہر کی خبریں - old city news 08 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-08

سیاست نیوز
ویجیلنس اور انفورسمنٹ کی جانب سے آج پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں دھاوا کرتے ہوئے تقریباً 704 اناج کے بستوں کو ضبط کر لیا گیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بنڈلہ گوڑہ کے علاقے میں ایک فنکشن ہال کے قریب واقع ایک گودام پر یہ دھاوا کیا گیا۔ عہدیداروں نے اس گودام سے 50 کیلو پر مشتمل 534 چاول کے بستے ضبط کیے ، اس کے علاوہ 50 کیلو پر مشتمل 151 گیہوں کے بستے اور 19 شکر کے بستے بھی ضبط کیے گئے۔ ریجنل ویجیلنس ایند انفورسمنٹ آفیسر سونی بالا دیوی کی نگرانی میں یہ کاروائی انجام پائی جس میں کل 532 کنٹل اناج کو ضبط کیا گیا اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔

پریس نوٹ
میڈیا ہاؤس جرنلسٹس اسوسی ایشن کے تحت صحافتی برادری کا ایک اجلاس بعنوان "تحفظ برائے اقلیتی حقوق اور اردو" میڈیا ہاؤس کے دفتر واقع نامپلی پر منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی عابد رسول خان چیرمین میناریٹی کمیشن نے اپنی تقریر میں کہا کہ چھوٹے اردو اخبارات کے مالکین مالی طور پر پریشان رہتے ہیں لہذا ان کے لیے "جرنلسٹ لون" کا قیام ضروری ہے جس پر وہ حکومت سے نمائندگی کریں گے۔ جناب ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری اردو اکیڈمی نے بتایا کہ بہت جلد مخدوم ایوارڈ کا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔ اردو اکیڈمی کے پاس اردو مدارس کی انفرا سٹرکچر کی سربراہی کی بھی اسکیم موجود ہے جس کے لیے 800 سے زائد اسکولوں کے ذمہ داران کی درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں