مایاوتی کی سالگرہ پر ساودھان مہا ریلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-15

مایاوتی کی سالگرہ پر ساودھان مہا ریلی

یوپی کا سابق وزیراعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی کل اپنی 58ویں سالگرہ کے موقع پر "ساودھان مہا ریلی" کے ذریعہ طاقت کا مظاہرہ کرکے لوک سبھا انتخابات کی مہم شروع کریں گی۔ مایاوتی نے مظفر نگر فسادات کے پیش نظر اپنی سالگرہ بڑی سادگی کے ساتھ منانے اور کیک نہ کاٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل ان کی سالگرہ انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منائی جاتی تھی لیکن چونکہ اس بار مظفر نگر فسادات کے متاثرین کیمپوں میں انتہائی بدحالی کے عالم میں زندگی گذار رہے ہیں اس لئے انہوں نے اس سال اپنی سالگرہ کو بہت سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا۔ اس مہاریلی کو کامیاب بنانے کیلئے ملک کے کونے کونے سے بہوجن سماج پارٹی کے کارکنوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ سخت سردی کے باوجود بڑی تعداد میں کارکنوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہماچل پردیش، کرناٹک، کیرالا اور مہاراشٹرا سمیت ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے کارکنوں کے قیام کا بندوبست کانشی رام اسمرتی اپوان میدان میں کیا گیا ہے۔ ان کے خوردونوش کا بھی بہترین انتظام ہے۔ ذرائع کے مطابق باہر سے آنے والے کارکنوں کے قیام سمیت دیگر انتظامات کی نگرانی خود مایاوتی کررہی ہیں۔ بی ایس پی کے ذرائع نے بتایاکہ اس ریلی میں تقریباً 15لاکھ لوگ شامل ہوں گے۔ مایاوتی کے ساتھ پارٹی کے سینئر لیڈر خطاب کریں گے۔

Mayawati addresses Savdhan Vishal Maha Rally on birthday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں