کراچی
(پی ٹی آئی)
پاکستان کے بلوچستان صوبہ میں ایک طاقتوربم دھماکہ کے ذریعہ ایک بس کونشانہ بنایاگیاجس سے ایران سے واپس لوٹنے والے23شیعہ زائرین بشمول خواتین ہلاک ہوگئے۔مستونگ ضلع میں پاکستان۔ایران شاہراہ پرکئے جانے والے اس دھماکہ میں مزید32افرادزخمی بھی ہوئے۔یہ دھماکہ اس وقت کیاگیاجب تقریبا50زائرین کے ساتھ یہ بس صوبائی دارالحکومت کوئٹہ آرہی تھی۔کوئٹہ کے پولیس چیف میرمحمودزبیرنے ہلاکتوں کی توثیق کی اورکہاکہ زخمیوں کوایک فوجی ہاسپٹل میں شریک کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ دھماکہ کافی طاقتورتھاجس کے ذریعہ کوئٹہ سے کوئی50کیلومیٹردورشاہراہ پربس کونشانہ بنایافیا۔مستونگ ضلع کے اسسٹنٹ کمشنرشفقت انورنے صحافیوں کوبتایاکہ دھماکہ کے بعدبس میں آگ لگ گئی۔انہوں نے کہاکہ ہم اس بات کاجائزہ لے رہے ہیں کہ آیایہ خودکش حملہ تھایاسڑک کے کنارے نصب بم کاحملہ تھالیکن دھماکہ میں ایک سوکیلو گرا م باروداستعمال کیاگیا۔کسی نے بھی دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔قبل ازیں دن میں ایک ممتازشیعہ رائٹرکولاہورمیں نامعلوم بنددق برداروں نے گولی مارکرزخمی کردیا۔
Pakistan: 23 Shia pilgrims killed in bomb blast in a bus
2014-01-22
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں