راجستھان شدید سردی کی لپیٹ میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-08

راجستھان شدید سردی کی لپیٹ میں

راجستھان ہنوز شدید سردی کی گرفت میں ہے جہاں ماؤنٹ آبو میں اقل ترین درجہ حرارت 0.5ڈگری سیلسیس درج ہوا اور چورو میں 1.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ علاقہ میں گہری کہر کے باعث گاڑیوں اور ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہونے سے عام زندگی درہم برہم ہوگئی۔ نارتھ ویسٹرن ریلوے کے ایک ترجمان کے مطابق کہر آلود موسم کے سبب 11ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں جبکہ ایک ٹرین کے اوقات پر نظرثانی کی گئی۔ حد نظر کم ہونے سے شاہراہوں پر گاڑیاں سست رفتار سے چلتی رہیں۔ سری گنگا نگر میں رات کے دوران اقل ترین درجہ حرارت 1.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جبکہ پیلانی ، جئے پور، جودھپور، دابوک، چتوڑ گڑھ اور اجمیر میں اقل ترین درجہ حرارت بالترتیت 6.9, 6.8, 5.4, 5.2, 3.4 اور 7ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

Cold wave sweeps Rajasthan at 2.5 degrees

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں