26/جنوری کولکتہ آئی۔اے۔این۔ایس
بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار جاوید جاوید اختر نے بتایا کہ متوسط طبقہ کے بچے مقامی زبانوں کی قربانی پر انگریزی سیکھ رہے ہیں۔ اختر نے یہاں کل کو لکتہ لڑیری میٹ میں بتایا کہ متوسط اور اونچے طبقے اور بالائی متوسط طبقات انگریزی کو ترجیح دے رہیہیں جو وقت کا تقاضہ بن چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نظام تعلیم ،عالمگیریت یور معیشت کو فراخدلانہ بنانے کی پالیسی نے معاشرے کو کارپوریٹ معاشرے میں تبدیل کردیاہے جو ایک المیہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انگریزی دنیا کے دیگر علاقوں سے ربط پیدا کرنے کے لیے اہم زبان بن گئی ہے لیکن متوسط خاندانوں کے بچے مقامی زبانوں کی قربانی پر انگریزی سیکھ رہے ہیں لہزا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ کہاں جائیں گے ٰ؟۔Children learning more of English, says Javed Akhtar
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں