صدر جمہوریہ کی تقریر کا باریکی سے جائزہ لیا جائے گا - عام آدمی پارٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-27

صدر جمہوریہ کی تقریر کا باریکی سے جائزہ لیا جائے گا - عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی نے ابتداء میں انکار کے بعد آج اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کا یہ بیان کہ "عوامی فلاحی انتشار پسند سیاست" حکمرانی کا متبادل نہیں ہوسکتی، اس کے تعلق سے ہے۔ پارٹی نے بتایاکہ وہ اس بیان کا بغور جائزہ لے گی۔ پارٹی قائدین نے وضاحت کی کہ جمہوری انقلاب کو سیاسی انتشار نہیں کہا جاسکتا۔ اروند کجریوال نے صدر جمہوریہ کی تقریر پر راست تبصرہ نہیں کیا تاہم انہوں نے مشہور فلم ساز شیکھر کپور کے ایک پوسٹ کی دوبارہ ٹوئٹنگ کی۔ کپور نے ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ عزیز صدم محترم۔ فعالیت پسندی اور سماجی انتشار پسندی ہم معنی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 1984ء میں پرتشدد ہجوم نے سکھوں کا قتل کیاتھا، جبکہ سماجی انتشار پسندی کا اس وقت دور دورہ تھا۔ اے اے پی قائد یوگیندر یادو نے کہاتھا کہ صدرکی تقریر عام آدمی پارٹی سے تعلق نہیں رکھتی۔ یادو نے کہاکہ ان کا بھرپور ایقان ہے کہ صدرجمہوریہ کے ذہن میں زیادہ اہم تر باتیں تھیں، جب وہ سیاسی یا سماجی انتشار پسندی کی باتیں کرتے ہوں تو اس وقت وہ گجرات، پنجاب اور سارے ملک کے حالات پر غور کررہے ہوں گے"۔ یواین آئی کی ایک اطلاع کے بموجب چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال راشٹرا پتی بھون کے سبزہ زار پر صدر جمہوریہ کے ایٹ ہوم استقبالیہ میں مرکز توجہ رہے۔

We will carefully consider President's speech: AAP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں