پرانے شہر کی خبریں - old city news 28 dec 2013 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-28

پرانے شہر کی خبریں - old city news 28 dec 2013


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2013-dec-28

اعتماد نیوز
ابتدائی مجلس اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام "جلسہ حالات حاضرہ" ہفتہ 28/ دسمبر کو بعد مغرب گورنمنٹ جونئر کالج چنچل گوڑہ میں زیر صدارت بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر مجلس منعقد ہوگا۔ جلسہ سے اکبر الدین اویسی قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی کے علاوہ دیگر مجلسی اراکین اسمبلی ، مئیر گریٹر حیدرآباد ماجد حسین اور دیگر قائدین مخاطب کریں گے۔ ابتدائی مجالس نے عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے۔ احمد بلعلہ رکن اسمبلی ملک پیٹ نے چنچل گوڑہ کالج کا دورہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر انتظامات کا جائزہ لیا۔

پریس نوٹ
ادارہ شعر و حکمت کے زیر اہتمام یکم جنوری 2014 کو شام 6:30 بجے پروفیسر مغنی تبسم اور پروفیسر شہریار دوسرے یادگار لکچر کا اردو ہال حمایت نگر حیدرآباد میں انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔
پروفیسر شمیم حنفی سابق ڈین جامعہ ملیہ اسلامیہ ، نئی دہلی "اردو ادب کا عصری منظر نامہ" پر اپنا توسیعی خطبہ پیش کریں گے۔ مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے نائب شیخ الجامعہ ڈاکٹر خواجہ محمد شاہد مہمان خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد ضیا الدین شکیب کی زیرصدارت منعقد شدنی یادگار لکچر میں ڈاکٹر ابوالکلام صدر شعبہ اردو مولانا آزاد یونیورسٹی تعارفی کلمات پیش کریں گے اور پروفیسر فاطمہ بیگم پروین کا استقبالیہ خطاب ہوگا۔ ڈاکٹر شجاعت علی راشد ڈپٹی ڈائرکٹر سی پی ڈی یو ایم ٹی مولانا آزاد یونیورسٹی نے شرکت کی خواہش کی ہے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں