پرانے شہر کی خبریں - old city news 07 dec 2013 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-07

پرانے شہر کی خبریں - old city news 07 dec 2013


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2013-dec-07

منصف نیوز بیورو
بابری مسجد کی شہادت کی 21 ویں برسی کے موقع پر دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں بند کامیاب اور پرامن رہا۔ بلالحاظ مذہب عوام نے اپنے کاروبار ، تجارتی ادارے ، ہوٹلیں ، پٹرول پمپ اور تعلیمی ادارے بند رکھے۔ نماز جمعہ کے موقع پر مساجد میں بابری مسجد کی بازیابی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
تاریخی مکہ مسجد میں آج ہزاروں مسلمانوں نے نماز ادا کی۔ نماز کے بعد مصلی پرامن طور پر گزر رہے تھے کہ پنچ محلہ چوراہے کے پاس ایک تنظیم کے کارکنوں نے مصلیوں کو تیزی سے آگے بڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے غیرضروری طور پر مشتعل کیا۔ بعض نوجوانوں کی برہمی اور نعرہ بازی پر سنگباری شروع ہو گئی جس کے سبب ایک خانگی کار اور ایک پولیس کار کو معمولی نقصان پہنچا۔ اس دوران مقامی نوجوانوں نے ایک مشتبہ شرپسند کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جو مغلپورہ پانی کی ٹانکی روڈ پر مصلیوں کے درمیان رہ کر سنگباری کر رہا تھا۔ نوجوان کا نام وجئے کمار بتایا گیا۔ سر سے خون بہنے پر وہ اپنے ہی سیل فون سے خود کی تصویر کشی کر رہا تھا۔ پولیس نے اسے حراست میں لے کر دواخانہ منتقل کیا اور اس کے متعلق مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
کمشنر پولیس انوراگ شرما نے جو چارمینار اے سی پی آفس سے سیکوریٹی بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے ، بتایا کہ معمولی واقعات کے سوا بابری مسجد بند پرامن رہا۔ پولیس کی جانب سے وسیع تر سیکوریٹی بندوبست کیا گیا تھا۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں