پرانے شہر کی خبریں - old city news 01 dec 2013 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-01

پرانے شہر کی خبریں - old city news 01 dec 2013


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2013-dec-01

سیاست نیوز
اقلیتی کمیشن کو آج اس وقت کامیابی ملی جب مہلوکین کے ورثا کو کمیشن کے ہدایت پر گیس کمپنی کی جانب سے 5 لاکھ روپے کے چیک حوالے کیے گئے۔ ماہ اگست میں پرانا شہر یاقوت پورہ کے ایک مکان میں گیس کا اخراج اور پھر گیس سلینڈر کے پھٹنے کے واقعے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مکان کو نقصان کے عوض مالک مکان کو بھی 90 ہزار روپے ادا کیے گئے۔ علاوہ ازیں پانچ مہلوکین کے فی خاندان کو بنڈلہ گوڑہ ہاؤزنگ کامپلکس میں مکان الاٹ کیے گئے۔ ضلع کلکٹر حیدرآباد مسٹر ایم کے مینا نے مہلوکین کے خاندان کے ایک فرد کو آؤٹ سورسنگ کے تحت ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
صدر نشین اقلیتی کمیشن جناب عابد رسول خان نے مزید بتایا کہ لانس نائک فیروز خان مرحوم کو کسی قسم کی مالی امداد فراہم نہ کرنے کی اخباری اطلاعات پر کمیشن نے کلکٹر حیدرآباد کو توجہ دلائی اور موثر قدم اٹھانے کی ہدایت دی تھی جس پر کلکٹر نے 5 لاکھ روپے ایکس گریشیا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 300 گز اراضی امکنہ پلاٹ بنجارہ ہلز پر فراہم کرنے ، مرحوم کی اہلیہ کو ملازمت دینے کے علاوہ ان کے بچوں کو کسی اچھے اسکول میں مفت تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کا بھی وعدہ کیا ہے۔ کمیشن نے مرکزی وزیر دفاع اے کے انتونی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے مناسب معاوضہ کے علاوہ گیس ایجنسی الاٹ کرنے کی بھی خواہش کی ہے۔ اقلیتی کمیشن نے فیروز خان کے نام سے کسی شاہراہ کو یا کسی اسکول و لائبریری کو موسوم کرنے حکومت سے سفارش کا فیصلہ کیا ہے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں