مظفر نگر فساد کے 245 ملزم گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-31

مظفر نگر فساد کے 245 ملزم گرفتار

مظفر نگر میں ستمبر میں ہوئے فسادات کے سلسلہ میں اب تک 245افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایچ این سنگھ نے بتایا کہ حکومت یوپی نے ایک اسپیشل انوسٹیگشین ٹیم (ایس آئی ٹی ) تشکیل دی ہے جس مختلف فسادات کیس کے 300سے زیادہ ملزمین کو گرفتار کرنے مقامی پولیس کو ہدایت دی تھی ۔ ان کے منجملہ ابھی تک 245کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔دریں اثنا ایس آئی ٹی ذرائع نے بتایا کہ کٹیہار،بہادری ،پوربالیان ،فوگانہ ،لانک اور کھراد کے بشمول متاثرہ دیہاتوں کے دس سے زیادہ کیسوں کی تحقیقات ٹیم نے مکمل کرلی ہے لیکن چوں کہ ملزمین ابھی گرفتار نہیں ہوئے ہیں ،فردجرم داخل نہیں کی گئی ۔ ایس آئی ٹی مظفر نگر کے 538کے بشمول 571کیسوں کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں 6386ملزمین کے نام درج کئے گئے ہیں ۔ ان کیسوںں میں شاملی کے
27باغپت کے دوایک میرٹھ کا ایک اور سہا ر نپور کاکیس بھی شامل ہے ۔ مذکورہ فسادات میں 60سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

Muzaffarnagar riots: 245 people arrested so far

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں