انڈین آئیڈل سندیپ اچاریہ کا 29 سال کی عمر میں انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-16

انڈین آئیڈل سندیپ اچاریہ کا 29 سال کی عمر میں انتقال

sandeep-acharya
انڈین آئیڈل-2 [Indian Idol-2] کے فاتح سندیپ اچاریہ کا 15/ دسمبر کو 29 سال کی عمر میں گرگاؤں کے ایک خانگی دواخانے میں انتقال ہو گیا۔ سندیپ گذشتہ چند دن سے یرقان کے مرض کا شکار ہو گئے تھے۔ انہوں نے 22/ اپریل 2006 کو گلوکاری کے ریالیٹی شو "انڈین آئیڈل سیزن-2" میں کامیابی حاصل کی تھی۔ خاندان کے ارکان نے بتایا کہ طبیعت خراب ہونے پر گلوکار کو گرگاؤں ہریانہ منتقل کیا گیا تھا اور انہوں نے اتوار کی دوپہر اپنی آخری سانس لی۔
پلے بیک سنگر کے پسماندگان میں بیوی کے علاوہ ایک ماہ کی بیٹی شامل ہے۔ انہوں نے نیوجرسی (امریکہ) میں بالی ووڈ کے بہترین نئے ٹیلنٹ کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے مرد گلوکار کے زمرے میں "سر آرادھنا" ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ ان کی موت کی خبر سے ان کے چاہنے والوں میں اور راجستھان میں ان کے آبائی موضع کے رہنے والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Indian Idol 2 winner Sandeep Acharya dies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں