ماسکو
( رائٹر)
روس کے ایک ٹرین اسٹیشن میں ایک خاتون خود کش بمبار نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جس میں کم از کم 16افراد ہلاک اور 3دیگر زخمی ہوگئے۔ اندرون 3یوم ملک میں یہ دوسرا ہلاکت خیز حملہ ہے جس نے سرمائی اولمپکس کی میزبانی کرنے والے ملک میں سکیورٹی کو پائے جانے والے جوکھم کے اندیشوں میں اضافہ کردیا ہے۔ سرکاری تحقیقاتی کمیٹی نے بتا یا کہ خودکش بمبار نے ولگو کراڈا سٹیشن کے اہم باب الداخلہ کے اند ر میٹل ڈیٹکٹر کے روبرو خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ ٹی وی پر دکھائے گئے مناظر میں ہال میں بھڑکتے ہوئے شعلے اور دھویں کے مرغولے اٹھتے ہوئے دیکھے گئے جس سے دھماکہ کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ نے پولیس ترجمان سویتلا نا اسمولیانی نووا کے حوالے سے بتا یا کہ دوپہر 12.45بجے اطلاع موصول ہوئی کہ وولگا گرڈ ریلوے اسٹیشن کی عمارت سے دھماکے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ پولیس نے بتا یا کہ اس حملہ میں 16افراد ہلاک ہوئے تھے اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب انٹر فیکس خبر رسان ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتا یا کہ تقریبا 20افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کئی ایمبولنس گاڑیوں کو دھماکے کے مقام پر دوڑتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ سکیورٹی ارکان نے تمام علاقہ کو اپنے گھیرے میں لے رکھا تھا۔ روس کے دہشت گرد مخالف دستہ نے بتا یا کہ خود کش حملہ آور خاتون تھی۔ اس سے قبل 21اکتوبر کو وولگا گراڈ میں ایک خاتون کے خود کش حملہ میں سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ دھماکہ ایسے وقت ہوئے ہیں جبکہ سرمائی اولمپکس کے آغاز کے لئے محض 6ہفتے رہ گئے ہیں۔ صدر ولادیمیر پوٹن 7فروری کو سوچی شہر میں کھیلوں کا افتتاح کریں گے۔ سوچی روس کے شمالی قفقاز سے قریب واقع ہے۔ یاد رہے کہ چیچن جنگجو لیڈر ڈوکو عمروف نے ایک ویڈیو ٹیپ کے ذریعہ اسلام پسند جنگجوؤں سے اولمپکس کھیلوں کے انعقاد کو روکنے ، ممکنہ، طاقت استعمال کرنے کی اپیل کی تھی۔
Female suicide bomber kills 16 at Russia train station
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں