امریکہ میں ہندوستانی میڈیکل طلبہ کے لیے انڈومنٹ فنڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-29

امریکہ میں ہندوستانی میڈیکل طلبہ کے لیے انڈومنٹ فنڈ


واشنگٹن
(یو این آئی )
امریکہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ حالیہ ہوئے معاہدہ سے گیاس پائپ لائن منصوبہ پر اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور اس ضمن میں شدید پابندی لگائی جاسکتی ہے ۔ امریکی محمکہ خارجہ کے ترجمان جان پاسی سے پوچھا گیاکہ ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدہ سے کیا پائپ لائن منصوبہ کے بارے میں رویہ بدل گیا ہے ؟ترجمان نے بتایا کہ کچھ تھوڑی سی راحتیں پہلے قدم کے طور پر ملیں گی ، اس کا اہم پابندیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، اس لئے پائپ لائن کے بارے میں صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دریں اثناء اسامہ بن لادن کا پتہ بتانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خلاف نئے الزامات لگائے جانے پر امریکہ نے تشویش ظاہر کی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر آفریدی کو مناسب انصاف ملنا چاہئے ، ان کے خلاف جو سلوک کیا جارہا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے ، ہم ان کی صحت کے تعلق سے فکر مند ہیں ، ہم نے حکومت پاکستان سے ڈاکٹر آفریدی کے خاندان کو تحفظ دینے کیلئے کہا ہے ، وہ صرف جیل میں نہیں ہیں بلکہ ان کے خلاف نئے الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔
Indian origin medical students in US get endowment fund

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں