Case filed against PM, Sachin Tendulkar on Bharat Ratna award
ملک کے اعلی ترین سیو یلین ایوارڈ بھارت رتن کے لئے سچن ٹنڈولکرکے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے آج یہاں ایک مقامی عدالت میں دائر کردیا گیا اور الزام لگگایا گیا ہے کہ وزیر اعظم (ڈاکٹر منموہن سنگھ ) اورمرکزی وزیر داخلہ (سشیل کمار شنڈے ))نے عوام کے جذبات کو مجروح کیا ہے ۔ یہ مقدمہ ایک مقامی وکیل سدھیرکمار اوجھانیے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ ایس پی سنگھ کی عدالت میں داخل کیا ہے ۔ قانون تعزیرات ہند کی دفعات 504,417,419,420اور 120 (B)کے تحت دائرکردہ اس مقدمہ میں ماسٹر بلا سچن ٹنڈولکر کو بھی ملزمبنایا گیاہے ۔ شکایت کنندہ نے کہ کہ ملک کے مایہ ناز ہاکی کھلاڑی دھیان چند کو بھارت رتن کے لئے منتخب نہ کرتے ہوئے اور سچن ٹنڈولکر کو منتخب کرتے ہوئے ملک کے عوام کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے ۔ درخواست گذارنے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ ، وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے ، وزیر اسپورٹس بھنور جیتندر سنگھ اور معتمد وزارت اسپورٹس نے دھیان چند کے نام کو حذف کرتے ہوئے عوام کے جذبات کو مجروح کیا ہے ۔ چیف جوڈ یشیل مجسٹر یٹ نے اس کیس کو سماعت کے لئے قبول کرلیا اور آئندہ تاریخ سماعت 10دسمبر مقرر کی ہے ۔ درخواست گذارنے ججتا دل یورکن پارلیمنٹ شیوا نند تیواری کو اس کیس میں گواہ بنایا ۔ تیواری نے کل اس بنیاد پر ٹنڈو لکر کے انتخاب کی مخالفت کی تھی کہ یہ اسٹار کرکٹر ، ملک کے اعلی ترین سیو یلین ایوارڈ کا مستحق نہیں ہے ۔ کیو نکہ اس نے (کھلاڑی نے) دھیان چند کے بر عکس کرکٹ کھیلتے ہوئے کروڑوں روپے بنائے جبکہ دھیان چند نے1920کے دہے اور 1930کے دہے میں متواتر اولمپک گمیس میں ہندوستانی ہاکی ٹیمکو گولڈ میڈلس دلائے تھے جن پر ملک کو فخر ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں