بی جے پی انڈین مجاہدین کو فنڈ فراہم کر رہی ہے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-13

بی جے پی انڈین مجاہدین کو فنڈ فراہم کر رہی ہے

بی جے پی انڈین مجاہدین کو فنڈ فراہم کررہی ہے۔شنکرسنگھ واگھیلا کاسنسنی خیزانکشاف

گجرات اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شنکرسنگھ واگھیلانے آج ایک سنسنی خیزانکشاف کیاکہ بی جے پی انڈین مجاہدین کو فنڈفراہم کررہی ہے۔ملک میں پیش آئے تشدد کے واقعات میں گجرات کاتعلق ثابت ہوتاجارہاہے۔احمدآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شنگر سنگھ واگھیلانے کہاکہ تشدد کے حالیہ واقعات سے ثابت ہوتاہے کہ بی جے پی انڈین ،مجاہدین کوفنڈفراہم کررہی ہے۔واگھیلاکا یہ بیان پٹنہ دھماکوں کے پس منظر میں اہمیت کا حامل بن گیا ہے اور ایک طرح سے دھماکہ خیز ہے۔ایک سوال کے جواب میں واگھیلانے کہاکہ آر ایس ایس مسلمانوں کوبدم کرنے کے لیے قادیانی مسلمانوں کا استعمال کررہی ہے۔آر ایس ایس اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ مسلمان،قادیانیوں کو غیرمسلم تصور کرتے ہیں،اسی لیے آر ایس ایس نے قادیانیوں کاایک خصوصی گروپ تشکیل دیاہے۔شنکرسنگھ واگھیلاکی یہ بات ناقابل یقین اس لیے بھی نہیں ہے،کیوں کہ اسرائیل میں بھی قادیانیوں کی سرپرستی کی جارہی ہے اور ایک بہت بڑاادارہ اس کے لیے قائم کیاگیاہے۔ڈگ وجئے سنگھ اور نیتش کمار نے بھی اشاروں کنایوں میں اسی بات کاانکشاف کیاتھا کہ بہار کے بدھ مندراور پٹنہ دھماکوں کا تعلق گجرات سے ہوسکتاہے۔مودی کی سیاست کو کامیاب بنانے کے لیے یہ دھماکے کیے جارہے ہیں۔شنکرسنگھ واگھیلا نے جوسابق میں خودبی جے پی سے وابستہ رہ چکے ہیں،آج نریندرمودی پر یہ دلچسپ ریمارک کیا کہ وہ خود بھی انتخابی مفادات کو ملحوظ رکھتے ہوئے مسلمانوں کی خوشامد پراترآئے ہیں۔بی جے پی قدم قدم پر کانگریس پراقلیت نواز ہونے کاالزام لگائی رہی ہے،لیکن اب مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے بی جے پی نے اپنے ہندوایجنڈاکوپس پشت ڈالتے ہوئے مسلمانوں کی خوشامدکررہی ہے،چنانچہ مودی نے ایک ایسی انتخابی تصویر جاری کی ہے،جس کے پس منظرمیں چمپا نیرکی مسجدد کھائی گئی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ آزادی سے اب تک ہندواورمسلمانوں کو تقسیم کرنے کے لیے بی جے پی اور سنگھ پریوارنے کوئی کسرنہیں چھوڑی،مظفرنگر کا فساد اس کی تازہ مثال ہے۔انہوں نے بدھ گیااورپٹنہ دھماکوں کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔شنکرسنگھ واگھیلانے کہاکہ ان دھماکوں میں چندہندونوجوان ملوث پائے گئے ہیں،لہذا مودی،بی جے پی اور سنگھ پریوارکے تعلق سے شکوک دشبہات پیدا ہونا فطری بات ہے۔اس کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔مودی کے دور حکومت میں گجرات میں جرائم کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ ہواہے۔خواتین اور بچے خاص طورپرخوف کے سایہ میں زندگی گذاررہے ہیں۔صرف اقلیتوں کا معاملہ نہیں ہے،بلکہ خود ہندوؤں میں بھی خوف کی نفسیات پیداہوگئی ہے۔یہاں اس اس بات کاتذکردہ دلچسپ ہوگا کہ شنکرسنگھ واگھیلاآر ایس ایس کے سرگرم کارکن رہ چکے ہیں اورتمام زندگی بی جے پی سے وابستہ رہے۔حال ہی میں نریندرمودی سے اختلاف کرتے ہوئے وہ کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔آر ایس ایس کے تعلق سے ان کا بیان اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے،کیوں کہ وہ گھرکے بھیدی ہیں۔آر ایس ایس کے کئی رازوہ بخوبی جانتے ہیں۔

BJP funding Indian Mujahideen, says Shankarsinh Vaghela

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں