سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے اقدامات زیرغور - شنڈے
مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمارشنڈے نے آج کہاہے کہ مرکز سوشیل میڈیاکے غلط استعمال کو روکنے کیلئے اقدامات پر غور کررہا ہے جس سے داخلی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے اترکھنڈکے ستارگنج میں ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے صحافیوں کوبتایا کہ سوشیل میڈیا کے بعض فوائد بھی ہیں لیکن بعض اوقات اگر اس کا غلط استعمال کیاگیاتو اس سے سماجی سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوجاتاہے۔شمال مشرق (آسام )میں ہمارے تجربہ نے دکھایاہے کہ سوشیل میڈیا کے خود غرضانہ استعمال سے سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہونچایاجاسکتاہے۔سوشیل میڈیا کے منصفانہ استعمال کی وکالت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھے کا ز کیلئے ایک پلیٹ فارم کی حیثیت سے اس کے استعمال پر حکوت کو کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن فرقہ وارانہ کشیدگی پیداکرنے کے لیے اس کے استعمال کا جائزہ لیناچاہئے۔
Centre mulling measures to stop misuse of social media: Shinde

گفتگو میں شامل ہوں