پکوان گیس کا صارف اب اپنی ایل پی جی کمپنی کو تبدیل کر سکے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-03

پکوان گیس کا صارف اب اپنی ایل پی جی کمپنی کو تبدیل کر سکے گا

پکوان گیس (ایل پی جی )ا ب میٹر و شہر و ں میں منتخب پٹر و ل پمپس میں د ستیا ب ہو ں گی ۔ قبل ا زیں و ز ا رت تیل نے ر یٹیل آوٹ نیٹس پر 5کیلو کے چھو ٹے سلنڈ ر س کی فر و خت کی ا جا زت د ے دی ہے۔ و زا ر ت نے یل پی جی کنکشن کی منتقلی کی بھی ا جا ز ت د ے د ی ہے سر کا ری بیا ن میں آ ج بتا یا گیا کہ و ز ارت نے صا ر فین کو ا یک بٹن دبانے پر پکوان گیس ڈیلر کے ا نتخاب اور منتقل کرنے کی منظور ی دے دی ہے ۔ ا یل پی جی کا 5کلو و ا لا سلنڈر اب کمپنی ا و نڈکمپنی آپر یڈ (سی او سی او) پٹر ول پمپ جو ملک میں زائد ا ز47,000پٹر و ل پمپ میں سے تین فیصد ہیں د ستیا ب ہو ں گے تا ہم ا ن کی قیمت ما ر کیٹ کی قیمت پر ہو گی جو د ہلی میں سبسیڈ ی فر ا ہم کر نے و الے 14.2کیلو گرام کے سلنڈ ر کی قیمت 410ر و پئے سے ز ائدا ز د و گنی ہو گی ۔ وزیر تیل ایم ویرپا موئیلی5اکتوبرکو بنگلور میں پانچ کیلو والے سلنڈر کی فروخت دہلی، ممبئی، کولکتہ،اور چینائی اور بنگلور کے سی او سی کو پٹرول پمپ تک محدود رہے گی۔ انڈین آئیل بھارت پٹرولیم اور ہندوستان پٹرولیم کے ملک میں 1440سی اوسی او پمپ س ہیں۔ اس اسکیم کے آغاز کے لئے پا نچ شہروں میں آوٹ لیٹس کی تعداد چند درجن ہے ۔ وزارت تیل نے ایک اور اقدام میں انٹر کمپنی ایل پی جی منتقلی کو بھی منظوری دے دی ہے ۔ فی الحال ایل پی جی صارف جو ایک ڈسٹری بیوٹر سے منسلک ہے وہ اپنے ڈسٹری بیوٹرکی سروس سے خوش نہ ہونے کے باوجود ڈسٹری بیوٹر کو تبدیل نہیں کر سکتا تھا۔ منتقلی اسکیم کے تحت صارف اب اپنے پسند کے ڈسٹری بیوٹر کا انتخاب کر سکتا ہے جو اس کے علاقہ میں قریب رہتا ہے اور اس کا کسی بھی کمپنی سے تعلق ہے ۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ اسکیم 30شہروں میں دستیاب رہے گی۔ صارفین کی سہولت کی خاطر اسے آئیل مار کٹنگ کمپنیوں جس سے وہ منسلک ہیں کی ویب سائٹ پر الکٹرانک طریقہ کار کے ذریعہ بھی رجسٹرڈ کیا جاسکتا ہے ۔ تبدیلی کی درخواست اور بند کرنے کے متعلق موقف کو جاننے کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنا یا جاسکے کہ صارف کو اپنی پسند کے ڈسٹری بیو ٹر کے پاس جانے کی بھی سہلوت فراہم کی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنا یا جاسکے کہ صارف کو اپنی پسند کے ڈسٹری بیوٹر کے پاس جانے میں کوئی مشکلات پیش نہ آئیں ۔ ایل پی جی تبد یلی کی اسکیم ابتداء میں آندھرا پردیش میں حیدر آباد اور وشاکھاپٹنم بہارمیں پٹنہ گجرات میں احمدآباد اور صورت ہریانہ میں فرید آباد،جھار کھنڈمیں جمشید پور اور رانچی اور کرناٹک میں بنگلور اور ہبلی میں دستیاب رہے گی۔

LPG cylinders to be sold at petrol pumps; consumers can change gas dealer

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں