امریکی ایرپورٹس پر نسلی تعصب سے گریز کیا جائے- استاد امجد علی خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-08

امریکی ایرپورٹس پر نسلی تعصب سے گریز کیا جائے- استاد امجد علی خان

سرودنواز استاد ا مجد علی خان نے جنھیں کبھی ایک امریکی ایر پورٹ پر روکا گیاتھا اور ان کی تلاش لی گئی تھی جسے وہ نسلی امتیاز متصور کرتے ہیں،امریکی حکام سے کہا ہے کہ وہ سیاحوں کی توہین سے بچنے بر سر موقع پس منظر کی جانچ پڑتال جیسے اقدامات کریں۔انھوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ سیاحوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں تو یہ تربیت یا فتہ عہد یدار پتہ چلا سکتے ہیں کہ وہ سیا ح ہشت گرد ہے یا نہیں جس کی وجہ سے نصف مسائل حل ہوجائیں گے لیکن یہ عہدیدار کمپیوٹر مانیٹر کو گھورتے ہوئے یا پھر ناموں پر نظر ڈالتے ہوئے آپ سے بات کر تے ہیں ۔یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ 67سالہ امجد علی خان کو گذشتہ سال فلاڈیلفیا ایر پورٹ پر روک کر ان کی تلاشی لی گئی تھی ۔وہ اسٹا نفورڈیونیور سٹی کے دورہ کیلئے سانفر انسسکو جانے ایک طیارے میں سوار ہونے والے تھے۔

Amjad Ali Khan asks USA to avoid 'racial profiling' at U.S airports

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں