مرکزی وزیر ششی تھرور کی تقریر روک دی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-30

مرکزی وزیر ششی تھرور کی تقریر روک دی گئی

مرکزی وزیر ششی تھرور کے اسلام آباد میں ہند ۔پاک تاجرین کی ایک تقریب سے ویڈیو خطاب کو اچانک اس وقت روک دیا گیا جب انہوں نے جنگ بندی خلاف وزریوں پر حکومت پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا اسکی فوج پر کوئی کنٹرول نہیں ہے ۔ ششی تھرور نے کہا کہ ہندوستان تمام مسائل بشمول تنازعہ کشمیر کی شملہ معاہد ہ کے تحت پاکستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعہ یکسوئی کا خواہاں ہے لیکن پاکستان کو ساز گار ماحول یقینی بنانا چاہئے۔ اس پروگرام میں تھرور کی تقریبا نو منٹ کی تقریر روک دی گئی۔ بعد ازاں ششی تھرور نے ٹوئٹر پر کہا کہ افسوس انہوں نے پوری تقریر نہیں سنی۔ اس میں زیادہ تجارت اور کم دہشت گردی کا توازن برقرار رکھا گیا تھا۔

Tharoor's video address cut off for criticizing Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں