ہندوستانی معیشت پر کوئی بحران نہیں - ریزرو بنک آف انڈیا گورنر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-13

ہندوستانی معیشت پر کوئی بحران نہیں - ریزرو بنک آف انڈیا گورنر

india-rbi-chief-raghavrajan
ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی) کے گورنر رگھورام راجن نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کافی مضبوط ہے اور ہندوستان کو بحران میں مبتلا ملک کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ مسٹر راجن نے یہاں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے پاس 280ارب ڈالر کا غیر ملکی زر مبادلہ ہے اور ملک کی معیشت کو کوئی خطرہ نہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ ہندوستان کو کم سے کم آئندہ 5-6برسوں تک آئی ایم ایف سے قرض لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔مسٹر راجن نے کہا کہ ملک کے مالی سیکٹروں میں بھلے ہی اتھل پتھل کی صورتحال ہے لیکن وہ اب بھی بحران سے بہت دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پر مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا 66فیصد قرض ہے جس کا 90فیصد حصہ روپے سے ادا کرنا ہے۔ ریزرو بینک کے گورنر نے کہا غیر ممالکسے لیا گیا قرض جی ڈی پی کا 22فیصد ہے اور غیر ملکی زر مبادلہ کا ذخیرہ 15فیصد ۔ ایسی صورت میں کم مدت کے قرضوں کی ادائیگی ایک دن میں کی جاسکتی ہے۔ مسٹر راجن نے کہا کہ مالیاتی سیکٹر میں ہندوستان یقیناًکچھ مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ خصوصاہندوستان کو افراط زر کا مسئلہ درپیش ہے جس نمٹنے کے لیے ملک اونچی شرح نمو حاصل کرنے کی ضرورت ہے لیکن یقینی طور پر بحران کے طور پر نہیں دیکھا جاسکتا۔ واضح رہے کہ مسٹر راجن کا یہ بیان آئی ایم ایف کے ذریعہ ہندوستان کی شرح نمو کی قیاس آرائیوں کو 6.5سے گھٹا کر 8.3فیصد کئے جانے کے چار دن بعد آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ عالمی اقتصادی تخمینے کے مقابلے ہماری حالت کچھ بہتر ہے۔ ان کا موجودہ مالی خسارہ تخمینہ بھی حقیقی صورتحال سے کچھ زیادہ ہے۔ اس سے قبل وزیر خزانہ پی چدمبرم نے ہندوستان میں پائیدار ، تیز اور مسلسل ترقی کا دور واپس آنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے بے شمار امکانات ہیں جن سے کافی منافع کمایا جاسکتا ہے۔ مسٹر چدمبرم نے یہاں ایک پروگرام میں کہا کہ بنیادی ڈھانچہ کا سیکٹر ہندوستانی معیشت کا مرکز رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی اشتراک میں اضافہ سے یہ سیکٹر ہندوستانی معیشت کا مرکز رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی اشتراک میں اضافہ سے یہ سکیٹر کافی تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کے 12ہویں پنچ سالہ منصوبہ میں توانائی ، سڑک،بندر گاہ ، شہری ہوا بازی ، وغیرہ سیکٹروں میں ایک لاکھ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اس کا تقریبا نصف حصہ پرائیویٹ سیکٹر کا ہوگا جس سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو خاطر خواہ مواقع ملے گا۔

India's central bank chief says country is not in crisis

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں