موضع مالا پوری میں اصلاح معاشرہ پر جلسہ عام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-20

موضع مالا پوری میں اصلاح معاشرہ پر جلسہ عام

آج موضع مالا پوری میں جلسہ عام بعنوان ’ اصلاح معاشرہ وقت کی اہم ترین ضرورت ‘
حضرت مولانا قاری عنایت اللہ عمرا کھروی خطاب کرینگے،اہلیان مالا پوری کی جانب سے شرکت کی اپیل

تعلقہ کے مالا پوری موضع میں جلسہ عام بعنوان ’ اصلاح معاشرہ وقت کی اہم ترین ضرورت ‘ بتاریخ 21اکتوبر 2013بروز پیر بوقت بعد نماز مغرب بمقام مدینہ مسجد مدینہ کالونی مالا پوری میں منعقد ہو نے جا رہا ہے جس میں مقرر شیریں بیاں حضرت مولانا قاری عنایت اللہ عمرا کھروی دامت برکاتہم استاذ دا رلعلوم کنتھاریہ ،بھروج گجرات و خلیفہ مجاز حضرت مولانا قمر الزماں صاحب الہ آبادی مدظلہ العالی خطاب فرمائینگے۔جبکہ جلسہ کی صدارت بقیتہ السلف و استاذ الاساتذہ حضرت مولانا عبد المتین صاحب ملّی مہتمم مدرسہ بحر العلوم پاٹودہ کرینگے۔
مو ضع مالا پوری کے مدینہ مسجد میں ہونے جا رہے اس جلسہ کی نظامت مفتی عتیق الرحمٰن قاسمی خادم مدرسہ عربیہ انوا العلوم مالاپوری کے ذمہ ہے جبکہ حافظ و قاری مرز ا عبد العزیز بیگ مالاپوری تلاوت قرآن مجید،اور مولانا عبد الرؤف صاحب آزاد ملّی راہتہ احمد نگر نعت پاک پیش کرینگے۔مذکورہ جلسہ میں بطور مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی شیخ جاوید صاحب حسینی (سدر مدرس ،دارالعلوم بیڑ )،مولانا نعیم صاحب اشاعتی(ناظم مدرسہ مظاہر العلوم بیڑ)،مولانا مفتی عبد الرزاق صاحب ملی(استاذ مدرسہ معز العلوم پیٹھن اورنگ آباد)، مولانا عبد المجید قاسمی امام و خطیب جامع مسجد شری گوندہ احمد نگر،مولانا صابر رشیدیؔ ،نیکنور،مولانا عبد الباقی حسامی مہتمم مدرسہ مبلغ الا سلام بیڑ،مولانا مفتی کوثر مہتمم جامعۃ الصالحات بوستانہ آمنہ چکلمبہ ،مولانا مفتی محمد معین قاسمی (مہتمم طیب العلوم گیورائی)، مولانا حافظ زاکر صاحب اشاعتی (نائب صدر جمعےۃ علماء مہاراشٹر) مولانا عباد الرحمٰن قاسمی ندوی ( صدر مدرس بحر العلوم پاٹودہ ) مولانا مفتی سید ثناء اللہ ندوی ( استاذ دارلعلوم ،بیڑ) ، مولانا سید افسر محمدیؔ (امام و خطیب جامع مسجد کام کھیڑہ)، ایڈوکیٹ سراج دیشمکھ ( سابقہ ایم ایل اے ،بیڑ )، سماجی کارکن جاوید بھیا قریشی موجود رہینگے۔اس جلسہ میں کثیر تعداد میں مسلمانان بیڑ ضلع سے شرکت کی اپیل اہلیان مالا پوری ،تعلقہ ضلع بیڑ کی جانب سے کی گئی ہے۔

Public meeting on social reform

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں