پٹنہ دھماکے ۔ بہار میں فرقہ وارانہ تصادم کو فروغ دینا مقصود - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-30

پٹنہ دھماکے ۔ بہار میں فرقہ وارانہ تصادم کو فروغ دینا مقصود

پٹنہ میں چیف منسٹر نریندرمودی کی ریالی کے موقع پر ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کا مقصد بہار میں فرقہ وارانہ تصادم کو ہوا دینا تھا۔ دھماکوں کے ایک اہم ملزم نے پولیس کی جانب سے پوچھ تاچھ کے دوران یہ انکشاف کیا۔ گاندھی میدان میں تلاشی کے دوران آج 5کار کرد بم دستیاب ہوئے، جہاں کل سی پی آئی ( ایم ایل ) کی ریالی منعقد ہونے والی ہے۔ گاندھی میدان اور اس کے اطراف اتوار کو ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں میں 6افراد ہلاک اور تقریبا 90زخمی ہوگئے، مرکزی معتمد داخلہ انیل گوسوامی نے آج گاندھی میدان اور پٹنہ ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم کے ٹائیلیٹ کا معائنہ کیا ، جہاں پہلا دھماکہ ہوا تھا۔ انیل گوسوامی نے بتا یا کہ تحقیقات کی صحیح سمت میں پیشرفت ہو رہی ہے کہ دھماکہ کے خاطیوں اور سازشیوں کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتا یا کہ توقع ہے کہ جلد ہی نتائچ سامنے آجائیں گے۔ ڈپٹی سپرنڈنٹ آف پولیس منوج کمار تیورای نے بتا یا کہ آج ایک بم پولیس انفارمیشن روم کے قریب دستیاب ہوا، جب کہ دوسرا بم چلڈرنس پارک سے اور تیسرا مادھا مہیلا کالج کے روبر و دستیاب ہوا۔ انہوں نے بتا یا کہ تینوں بم دو گھنتے کے اندر دستیاب ہوئے۔ این ایس جی کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دو بموں کا ناکارہ کردیا۔ جب کہ تیسرے کو ناکارہ بنا یا جارہا ہے۔ دھماکوں کے اہم ملزم امتیاز انصاری نے مبینہ طور پر تفتیشی عہدیداروں کے سامنے یہ دعوی کیا کہ اسے آئی ای ڈی ایس کی جھار کھنڈ اور بہار میں تربیت دی گئی تھی۔ جس کا مقصد بی جے پی ریالی پر حملہ اور بہار میں فرقہ وارانہ تصادم کو ہوا دینا تھا۔ امتیاز انصاری کو ریلوے مجسٹریٹ اروند کمار سنگھ کے اجلاس میں کل رات پیش کیا گیا، جہاں اسے سات دن تک پولیس تحویل میں د ے دیا گیا۔ چیف مسنٹر بہارنتیش کمار نے بتا یا کہ ریاستی حکومت نے دھماکوں کی تحقیقات این آئی اے کے سپر د کردی ہے۔ مرکزی معتمد داخلہ انیل گوسوامی نے آج بہار میں نظم و ضبط کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ریاست حکومت کے سینئر حکام سے تبادلہ خیال کیا۔ پٹنہ میں گذشتہ اتوار کو بی جے پی ریالی سے قبل انڈین مجاہدین کے مشتبہ دہشت گردوں نے سلسلہ وار بم دھما کے کئے تھے۔گوسوامی نے صورتحال سے نمٹنے میں ریاستی حکام کو مرکز سے ہرممکن مدد کا تیقن دیا۔ انہوں نے گاندھی میدان میں دھماکوں کے مقامات بشمول پٹنہ ریلوے جنکشن کے پلیٹ نمبر 10پر ایک بیت الخلاء کا شخصی طور پر معائنہ کیا۔ انہوں نے پٹنہ میڈیکل کالج ہسپتال پہنچ کر دھماکہ کے زخمیوں کی مزاج پرسی بھی کی۔ گوسوامی نے ریاستی چیف سکریٹری، ریاستی معتمد داخلہ، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور دیگر سینئر عہدیداروں سے بات چیت کی و نیز ریاست کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ بعد میں انہوں نے اخبار نویسوں سے بات چیت کی ونیز ریاست کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ بعد میں انہوں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکز، اس ریاست میں نظم و ضبط کی صورتحال کو بہتر و مستحکم بنانے مدد دے گا۔ سیکوریٹی سے متعلق تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مستقبل کی حکمت عملیوں کو قطیعت دی گئی۔ گو سوامی نے کہا کہ حکومت بہار، ایک انسداد دہشت گردی اسکواڈ ( اے ٹی ایس) تشکیل دینے تیار ہے جس کے لئے پولیس عملہ کا انتخاب کیا جار ہا ہے۔ اے ٹی ایس کی تشکیل کے بعد اس اسکواڈ کو مصرحہ ٹریننگ دی جائے گی۔ اے ٹی ایس سے وابستہ پولیس عملہ کو تربیت دینے مرکز مدد دے گا۔ دھماکہ کے جلد بعد گرفتار کردہ ایک شخص کی فراہم کردہ اطلاع کی بنیاد پر تحقیقات جاری ہیں۔ پٹنہ سلسلہ وار دھماکے کیس میں گرفتار 2مشتبہ دہشت گردوں کے منجملہ ایک محمد امتیاز انصاری کو آج ایک مقامی عدالت نے 7دن کے لئے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا جبکہ دوسرے مشتبہ دہشت گردی عین ال عرف طارق کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ وہ پٹنہ کے ایک سرکاری اسپتال میں شریک ہے اور موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ امتیاز کو جو رانچی کا رہنے والا ہے، پٹنہ دھماکوں کا سازشی بتا یا جاتا ہے۔ اس کو پٹنہ ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Patna blasts: IM aimed to trigger communal tension in Bihar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں