ملک میں عیدالاضحیٰ خشوع و خضوع سے منائی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-18

ملک میں عیدالاضحیٰ خشوع و خضوع سے منائی گئی

Nation-celebrates-Eid-with-festive-fervour
ملک میں عیدالاضحی خشوع و خضوع سے منائی گئی
نئی دہلی، سری نگر، کانپور، پٹنہ اور دیگر مقامات پر نماز عید کے بڑے اجتماعات

قومی دارلحکومت سمیت ملک بھر میں کل عیدالاضحی روایتی جوش وخروش اورملک وملت کی حق میں امن اور خوشحالی کی دعاوں کے ساتھ منائی گئی۔اس موقع پر مسلمانوں نے عیدگاہوں،مساجد،میدانوں اور دوسرے مذہبی مقامات پر نماز الاضحی اداکی ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارکباددی جس کے بعد حسب توفیق سنت براہیمی اداکرکے جذبہ ایثارکی تحریک حاصل کی اور قربانی کا گوشت ہمسایوں رشتہ داروں اور غریبوں میں تقسیم کیا۔دہلی میں شاہجہانی جامع مسجد،مسجدفتح پوری،مسجد جامعہ ملیہ اسلامیہ اور عیدگاہ میں عید کی بڑی جماعتیں ہوئیں۔لکھنواور اترپردیش کے دیگرحصوں سے بھی عیدمنائے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔مظفرنگر اور حالیہ فساد سے متاثردیگر مقامات سے کسی ناخوشگوارواقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔حکام نے حالات کو پوری طرح معمول پررکھنے کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے تھے۔عیش باغ اور آصفی مسجد میں بھی فرزندان توحید نے نماز عیداداکی۔وادی کشمیر میں کل ایثاروقربانی اور بھائی چارے کی علامت عیدالاضحی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔بقرعیدکے اس مقدس موقع پر لوگوں نے عیدگاہ،مذہبی مقامات،جامع مسجد میں نمازاداکی۔سری نگرکی دنیا بھر میں مشہورڈل جھیل کنارے واقع حضرت بل میں لاکھوں لوگوں نے عیدالاضحی کی نماز اداکی۔اسی طرح سے دیگر مقامات پر بھی لوگوں نے عیدکی نماز اداکی۔کچھ اسی طرح کی رونق واری کی جامع مسجد سمیت شہرائی کلوش پورا،حضرت محبوب احاکم،میرسیدعلی آمدانی،دستگیرصاحب خانماز سرائے بالا،حضرت شیخ نورالدین ولی چرارشریف شیخ داؤربٹماکو عش مقام ،سونادار جیسے مشہور مذہبی مقامات پرنظرآئی۔بقرعیدکے موقع پر لاکھوں لوگوں نے جانوروں کی قربانی کی۔ریاست کے گورنراین این دوہرا اور وزیراعلی عمرعبداللہ اور دیگر تنظیموں کے رہنماؤں نے عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی۔وادی کے دیگرحصوں سے بھی عیدکی نمازکی اطلاعات ہیں۔اترپردیش میں سخت حفاظتی بندوبست کے دوران عیدالاضحی منائی گئی۔لکھنؤتمام اہم مساجد اور مذہبی مقامات پر عیدالاضحی کی نمازاداکی گئی۔اس کے علاوہ کانپور،الہ آباد،بنارس ،سہارنپوراور دیگر مقامات پرمسلمانوں نے جوش وخروش کے ساتھ نمازاداکی اور قربانی کافریضہ انجام دیا۔عیدالاضحی بہار میں بھی نہایت جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی۔دارلحکومت پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں عیدالاضحی کے موقع بڑی تعداد میں مسلمانوں نے نماز اداکی اور اس کے بعدایک دوسرے سے گلے مل کر مبارکباددی۔دارلحکومت پٹنہ کی مختلف مسجدوں اور عیدگاؤں میں بھی عیدکی نماز ادا کی گئی۔ریاست کے بھاگلپور،نوادا،نالندہ،بھوجپور، دربھنگہ سمیت کئی اضلاع میں نماز ادا کی گئی اور ایک دوسرے سے مل کرلوگوں نے عیدکی مبارکباد پیش کی۔

Nation celebrates Eid with festive fervour

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں