عمران خان پر بزدل اور طالبان کے پشت پناہ ہونے کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-19

عمران خان پر بزدل اور طالبان کے پشت پناہ ہونے کا الزام

پیپلز پارٹی کے قائد بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ عمران خاں ایک بزدل آدمی ہیں اور دہشت گردوں کے پشت پناہ ہیں۔ 25سالہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی پیپلز پارٹی تحریک انصاف پارٹی کی طرح نہیں ہے جس کی قیادت بزدل عمران خاں کررہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمراں خاں گرجا گھر کے سامنے ٹہر کر دہشت گردوں کی تائید میں حیلے بہانے کئے۔ پشاور کے گرجا گھر پر ہوئے حملے میں80افراد ہلاک ہوگئے۔ بلاول بھٹو نے اس طرح پشاور کے آل سینٹ گرجا گھر پر حملہ کا ذکر کیا۔ دو خود کش بمباروں نے
گرجا گھر پر حملہ کیا ۔ اس گرجا گھر پر حملہ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے ۔ تحریک انصاف پارٹی کے اس دعوی کے تعلق سے کہ وہ ایک سونامی بر پا کرکے تبدیلیاں لائے گی اس پر تبصرہ کرتے ہوئے بلاول بٹھو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک بہادر پارٹی ہے اور دہشت گردوں سے خوفزدہ نہیں ہے۔ بے نظیر بھٹو پر ہوئے قاتلانہ حملہ کی برسی کے موقع پر اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ 2007میں بے نظیر بھٹو پر خو دکشی حملہ کیا گیا۔ حالیہ عرصے میں عمران خان اور بلاول بھٹو کے حامیوں کے درمیان تنقیدوں کا تبادلہ ہوا۔ بلاول بھٹو نے ٹویٹ پیام میں ملالہ یوسف زئی کی تعریف کی۔ 14سالہ اس کم عمر لڑکی نے طالبان کے خلاف بولنے کی ہمت کی ہے لیکن 60سالہ عمران خاں میں طالبان کے خلاف بولنے کی ہمت نہیں۔ ایک کم عمر لڑکی طالبان کے خلاف بولنے کی ہمت رکھتی ہے لیکن عمران خان طالبان کے خلاف بولنے کی ہمت نہیں رکھتے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ مئی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو شکست ہوئی۔ اس کی بڑی وجہ سیکوریٹی وجوہات کی بنا پر مختلف حلقوں سے مقابلہ نہیں کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں ان کے والد آصف علی زرداری ایک کمان کی طرح ہوں گے توہ ایک "تیر"کی طرح ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن جیالے ہیں۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ ان کیلئے جد وجہد کرتے ہوئے اپنی جان قربان کردیں گے۔ انہوں نے مذہبی انتہا پسندی کے خلاف جہاد کا اعلان کیا اور عہد کیا کہ صوبہ سندھ پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جیالوں کی پارٹی ہے۔

Imran Khan, a coward, making excuses for terrorists: Bilawal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں