کوئلہ اسکام - وزیراعظم کو بھی تفتیشی دائرے میں لایا جائے - پی سی پاریکھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-17

کوئلہ اسکام - وزیراعظم کو بھی تفتیشی دائرے میں لایا جائے - پی سی پاریکھ

 P C Parekh
کوئلہ وزرات کے سابق سکریٹری پی سی پاریکھ نے کوئلہ گھوٹالہ میں وزیر اعظم منموہن سنگھ کو بھی گھسیٹتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں سی بی آئی اگر ان کو ملزم سمجھتی ہے تو پی ایم ملزم نمبر ایک ہیں اور وزیر اعظم پر بھی کیس درج ہونا چاہئے۔ پاریکھ نے کہا کہ ہڈالکو کے الا ٹمنٹ میں کچھ بھی غلط نہیں ہوا ہے۔اگر سی بی آئی کو کوئلہ الاٹمنٹ میں سازش کی بو آرہی ہے تو وزیر اعظم کو ملزم بنا یا جانا چاہئے۔ الاٹمنٹ کے وقت منموہن کوئلہ کے وزیر تھے اور پاریکھ کوئلہ سکریٹری ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کوئلہ گھوٹالہ کہ چانچ کر رہی سی بی آئی کی ٹیم نے منگل کو کمار منگلم بڑلااور پی سی پاریکھ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دونوں پر دھوکہ دھڑی کا الزام لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سی بی آئی کی طرف سے کوئلہ گھوٹالہ معاملے میں منگل کو دائر چارج شیٹ میں 5ویں سب سے امیر صنعت کار کمار منگلم برلا کے ساتھ ساتھ پاریکھ کا بھی نام لیا گیاہے۔سی بی آئی نے اس معاملے میں تازہ ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سی بی آئی نے نالکو، ہڈالکو، اور ایک سابق کوئلہ سیکریٹری سمیت 14ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس سلسلے میں حیدر آباد ، کولکاتہ ، ممبئی اور دہلی میں چھاپہ ماری کی گئی ہے ۔ادھر بھارت میں کوئلہ بلاکس کی الاٹمنٹ کے معاملے میں حتمی فیصلہ وزیر اعظم کا تھا، لہذا ان کا نام بھی سازش میں شامل ہونا چاہئے۔پی سی پاریکھ کے الزامات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک بار پھر وزیر اعظم کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ آٹھ سال پہلے اوڑشا میں ہونے والے دو کوئلہ بلاکس کی الاٹمنٹ کے معاملے میں بے ضابطگیاں کے الزام سی بی آئی نے ایک دن پہلے ہی صنعت کارکمار منگلم برلا اور پی سی پاریکھ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔مقدمہ درج ہونے کے بعد سی بی آئی کی تحقیقاتی ٹیم نے ہڈکوکے دفتر سمیت ، ممبئی،دہلی ، حیدر آباد،اور بھونیشور میں چھ ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔ اس میں حیدر آباد میں سی پی پاریکھ کا گھر بھی شامل ہے۔پی سی پاریکھ نے یہ بھی کہا کہ ان کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے فیصلے میں کچھ بھی غلط نہیں تھا۔ پی سی پاریکھ نے نجی ٹی وی چینلزکو بتا یا کہ ' حکومت کے فیصلے میں کچھ بھی غلط نہیں تھا۔ ہم نے کافی شفاف اور صحیح فیصلہ لیا تھا،میں یہ نہیں جانتا کہ سی بی آئی کواس میں کیا سازش دکھائی دی ہے۔ پاریکھ نے یہ بھی کہا کہ اگرکوئی سازش ہے تو بھی، تو اس میں کئی لو گ شامل ہیں۔کے ایم برلا نے پریز ینٹیشن کیا تھا تو وہ ایک سازشی ہوئے۔میں نے ان کے پریز ینٹیشن کو دیکھا اور سفارش کی تو میں دوسرا سازشی ہوا۔ ،ایسے میں وزیر اعظم جو اس وقت کوئلہ امور کے وزیر بھی تھے۔

Coal scam: Parekh says PM should be named as an accused

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں