حریت کانفرنس کا اقوام متحدہ کے دفتر تک مارچ ناکام گیلانی گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-19

حریت کانفرنس کا اقوام متحدہ کے دفتر تک مارچ ناکام گیلانی گرفتار

جموں و کشمیر میں اسلامتی دستوں نے علیحدگی پسند حریت کانفرنس کے اقوام متحدہ کے دفتر تک مارچ کو ناکام بنادیا اور گذشتہ چھ سال سے گھر میں نظر بند حریت کانفرنس کے صدرنشین سید علی شاہ گیلانی کو گھر سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا۔ گیلانی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی حیدرپورہ رہائش گاہ پر جمع ہوں اور سوناوار میں اقوام متحدہ مبصر کے دفتر تک مارچ میں حصہ لیں۔ حریت کا منصوبہ تھا کہ گیلانی وہاں عوام سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں وہ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بانکی مون کے نام ایک یادداشت پیش کرکے ان کی توجہ ریاست میں بے قصور افراد کے قتل اور انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی کی طرف مرکوز کرائیں گے۔ انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طورپر اقوام متحدہ کے دفتر تک جانے والے سبھی راستوں پر بڑی تعداد میں سلامتی دستے تعینات کردیئے تھے۔ اقوام متحدہ کے دفتر جانے والے تمام راستے بند ہونے کے سبب گاڑیوں کو ایس کے کرکٹ اسٹیڈیم کی طرف موڑ دیاگیا۔

Police foil Hurriyat(G) UN march, arrest Syed Ali Geelani

1 تبصرہ: