عامر خان امریکی ایوارڈ کے لیے منتخب
بالی ووڈ سوپر اسٹار عامر خان کو ان کے ایک مشہور ٹی۔وی شو "ستیہ میو جیتے" پر ایک امریکی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ ممتاز امریکی ڈائرکٹر کیتھرائن بجلو [Kathryn Bigelow] اور انٹرنیشنل سنٹر آن نان وائلنٹ کانفلکٹ [ICNC, International Center on Nonviolent Conflict] کو بھی اس ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ 28/اکتوبر کو امریکہ ابراڈ میڈیا [AAM, America Abroad Media] کی جانب سے ایوارڈز ڈنر تقریب میں ، واشنگٹن ڈی۔سی میں دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ٹائم میگزین نے دنیا کی 100 بااثر مقبول شخصیات کے زمرے میں عامر خان کو بھی شمار کیا ہے۔ امریکہ ابراڈ میڈیا کے مطابق عامر خان کا "ستیہ میو جیتے" ہندوستان کا ایسا بڑا ٹی۔وی شو رہا جس میں سماجی موضوعات اور مسائل کا بھرپور احاطہ کیا گیا اور جس کا ہندوستان کے علاوہ ایشیا بھر کے لاکھوں ناظرین نے مشاہدہ کیا۔

US organisation to award Aamir Khan for 'Satyamev Jayate'

گفتگو میں شامل ہوں