یمن میں القاعدہ کا فوجی کیمپ پر حملہ - 65 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-21

یمن میں القاعدہ کا فوجی کیمپ پر حملہ - 65 ہلاک

یمن کے جنوب مشرقی صوبہ شبویٰ میں آج ایک ساتھ 3خودکش کار بم دھماکوں میں ایک اہم فوجی سائٹ(مرکز) اور پولیس اسٹیشن ہیڈکوارٹر تباہ ہوگیا۔ کم ازکم 65افراد ہلاک ہوگئے جن میں 5اعلیٰ فوجی عہدیدار شامل ہیں۔ ایک صوبائی سیکوریٹی عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر ژنہواکو بتایا کہ "کم از کم 65فوجی اور سیکوریٹی سپاہی (جوان) ہلاک اور38زخمی ہوگئے۔ شبویٰ کے علاقہ اذان میں پولیس اسٹیشن ہیڈ کوارٹر اور فوجی سائٹس کو نشانہ بنایاگیا۔" ایک پولیس عہدیدار نے بتایاکہ آج کے حملے اس وقت ہوئے جب القاعدہ کے خودکش بم بردار نے دھماکو اشیاء سے لدی اپنی کار، علاقہ اذان میں ایک آئیل پائپ لائن کے قریب، فوج کے زیر قبضہ علاقہ میں گھسادی۔ قریبی فوجی ہسپتال کے ذرائع نے مہلوکین کی تعداد کی توثیق کی ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں کہاگیاتھا کہ دھماکو اشیاء سے لدی 3کاریں، اذان میں ایک فوجی سائٹ پر دھماکہ سے پھٹ پڑیں۔ کم از کم 40سپاہی ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔ ایک فوجی ذریعہ نے بتایاکہ بھاری بکتر بند گاڑیوں سے لیس سیکوریٹی فورسس کو، حملہ کے مقام کے اطراف کثیر تعداد میں تعینات کردیا گیا۔ ایک عینی شاہد نے ژنہوا کو بتایا کہ "اس نے، پولیس سنٹرکے قریب متعدد جھلسی ہوئی نعشیں دیکھی۔ 5 اعلیٰ فوجی عہدیداروں کی نعشوں کو اس مقام سے نکالاگیا۔ بم دھماکوں کے ذریعہ ایک فوجی اڈہ پر حملہ کیاگیا۔

65 Yemeni Soldiers Killed, 38 Injured, in an Al-Qaeda Attack on Shabwa Military Base

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں