Syed Abdul Karim Tunda: One of India's most wanted terrorist, arrested by Delhi Police
انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی عبدالکریم ٹنڈا کو 16/اگست کی سہ پہر ہند نیپال سرحد پر بنواسا مہندر نگر علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔ شبہ ہے کہ یہ شخص ملک میں بم اندازی کے 40 واقعات میں ملوث ہے اور لشکر طیبہ کے صدر حافظ سعید سے قربت کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ملزم صرف دہلی میں 21 کیسز میں مطلوب تھا۔ ٹنڈا 1943 میں دہلی کے دریا گنج علاقے میں پیدا ہوا۔ وہ حیدرآباد ، گلبرگہ ، سورت اور لکھنؤ میں ٹرینوں میں بم حملوں میں بھی مطلوب تھا۔ وہ پاکستانی پاسپورٹ کا حامل تھا اور پاسپورٹ میں اس کا نام عبدالقدوس تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں