گجرات وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو کوئی کلین چٹ نہیں دی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-18

گجرات وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو کوئی کلین چٹ نہیں دی گئی

Gujarat Chief Minister Narendra Modi
گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی نے حال ہی میں ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ سپریم کورٹ نے انہیں اپنی تشکیل کردہ ایس آئی ٹی کے ذریعے کلین چٹ دے دی ہے۔ ذکیہ جعفری اور سٹی زن فار جسٹس اینڈ پیس( سی جے پی) کی شکایت پر تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی نے گلبرگ معاملے کی تحقیقات کی تھی اور مودی کے بیان پر ذرائع ابلاغ کا ایک طبقہ یہ تاثر دے رہا ہے کہ مودی کو کلین چٹ دی جاچکی ہے۔ حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ سپریم کورٹ نے ایس آئی ٹی کی تشکیل تیستا سیلتواد، ڈی این پٹنائک، کیڈر پرکاش اور دیگر کی پٹیشن پر کی تھی، جس میں سے 9معاملات کے بارے میں انسانی حقوق کمیشن نے سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کی سفارش کی تھی۔ ایس آئی ٹی سے ایک سال بعد کہا گیا کہ نریندر مودی اور دیگر 61افراد کے خلاف دائر کی جانے والی مجرمانہ شکایت کی بھی جانچ کرے۔ ایس آئی ٹی نے ذکیہ جعفری اور سی جے پی کی شکایت پر 12مئی 2010کو رپورٹ پیش کی اور مزید جانچ کی ضرورت پر زوردیا۔ سپریم کورٹ نے دو افسروں شیوانند جھا اور گیتا جوہری کو ٹیم سے ہٹادیا کیونکہ ان کے خلاف سہراب الدین کیس میں شکایت درج تھی۔ نریندر مودی کے بارے میں شکایت کی گئی تھی۔

No Clean Chit to Gujarat Chief Minister Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں