سعودی عرب - ہفتہ وار تعطیل اب جمعہ اور ہفتہ کو ہوگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-24

سعودی عرب - ہفتہ وار تعطیل اب جمعہ اور ہفتہ کو ہوگی

سعودی عرب میں ہفتہ وار تعطیل جمعرات اور جمعہ کے بجائے جمعہ اور ہفتہ کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہفتہ وار تعطیل کے دنوں میں تبدیلی کا فیصلہ شاہ عبداﷲ کے فرمان کے ذریعہ کیا گیا۔ اس فیصلے سے مقامی محکموں، وزارتوں اور اداروں کے دیگر علاقائی اور بین الاقوامی دنیا سے محتلف ایام میں تعطیلات سے پیدا ہونے والی منفی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، جس سے یقینی طورپر معاشی مواقع بھی پیدا ہوسکیں گے۔ اس اقدام سے سعودی عرب میں نظام الاوقات جلیجی ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور کاروباری حلقوں کے اوقات کاری سے ہم آہنگ ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کی اسٹاک مارکٹ ماضی میں جمعرات اور جمعہ کی تعطیلات کی وجہہ سے صرف تین دن ہی عالمی مارکٹ کے ساتھ مل کر کاروبار کرپاتی تھی۔

Saudi Arabia switches to Friday-Saturday weekend holiday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں