World praying for Nelson Mandela's recovery
جنوبی افریقہ کے صدر جیکب ذوما نے آج اپنا موزمبیق کا دورہ منسوخ کردیا۔ کیونکہ نیلسن منڈیلا کی صحت مزید ابتر ہوگئی ہے۔ 94سالہ نیلسن منڈیلا 8جون سے پھیپھڑوں کی بیماری کے سلسلہ میں دواخانہ میں شریک ہیں اور اتوار سے ان کی حالت ابتر ہوتی جارہی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے جنرل سکریٹری بانکی مون نے کہا کہ پوری دنیا نیلسن منڈیلا کی صحت یابی کے لئے دعا کررہی ہے۔ جب کہ جنوبی افریقہ کے افسانوی قائد دواخانہ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ بانکی مون نے نیلسن منڈیلا کو ’’بیسویں صدی کی دیو قامت شخصیات میں سے ایک‘‘قرار دیا۔ وہ نیویارک میں افریقہ اتحاد کی 50ویں سالگرہ تقریب سے خطاب کررہے تھی جو جنوبی افریقہ میں نسلی تعصب کے خلاف جدوجہد کی گولڈن جوبلی سالگرہ کے سلسلہ میں منعقد کی گئی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں