چین کا دورہ - نواز شریف کا پہلا بیرونی دورہ متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-28

چین کا دورہ - نواز شریف کا پہلا بیرونی دورہ متوقع

وزارت عظمی پر فائز ہونے کے بعد اپنے پہلے بیرونی دورہ پر وزیراعظم پاکستان مسٹر نواز شریف آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے جہاں امکان ہے کہ وہ ملک میں جاری برقی بحران سے نمٹنے کیلئے چین سے مدد طلب کریں گے۔ نئی حکومت کے جاریہ ماہ قیام کے بعد سے مسٹر نواز شریف کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہوگا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودھری نے کہاکہ تواریخ کو سفارتی ذرائع سے قطعیت دی جائے گی۔ امکان ہے کہ کئی یادداشت مفاہمت پر اس دورہ کے موقع پر دستخط کئے جائیں گے جن میں توانائی شعبہ میں تعاون شامل رہے گا۔ مسٹر شریف چینی قیادت کے ساتھ باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے، معاشی تعاون میں اضافہ اور پاکستان۔ چین تجارتی ومعاشی راہداری کو ترقی دینے تبادلہ خیال کریں گے۔

Nawaz Sharif to visit China on his first foreign visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں