امریکی وزیر خارجہ جان کیری دورہ ہند و پاک کے خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-15

امریکی وزیر خارجہ جان کیری دورہ ہند و پاک کے خواہاں

امریکی وزیر خارجہ جان کیری دورہ ہند و پاک پر غور کررہے ہیں جو اولین دورہ خطہ ہوگا۔ ان کے ترجمان نے تاہم یہ نہیں بتایاکہ دورہ کب تک ہونے کی امید ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان جنیفر پساکی نے بتایاکہ پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں پر جاری پرزور بات چیت مرحلوں میں مشترکہ مفادات پر بھی توجہ مرکوز ہے جن میں سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون بھی شامل ہے۔ تشویش کا سبب بننے والے مسائل حل کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں کے علاوہ باہمی تعاون پر بھی زوردیا جارہا ہے۔ جنیفر پساکی نے یہ بھی بتایاکہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ کے 4 عہدیداروں کو کراچی میں امریکی قونصل خانہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے بتایاکہ 4 عہدیدار کل اسلام آباد سے کراچی پہنچے تاہم انہیں قونصل خانہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ وہ امریکی قونصل جنرل سے ملاقات کرنے جارہے تھے۔ ایرپورٹ عہدیداروں نے انہیں ایرپورٹ پر ہی روک لیا لہذا انہیں اسلام آباد واپس لوٹنا پڑا۔ ہم واقعہ کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

US Secretary of State looking forward to visiting India, Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں